ڈرامہ سیریل ’’پری زاد‘‘ کی آخری قسط 22 جنوری کو سنیما میں پیش کی جائے گی

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’پری زاد‘‘ نے ریٹنگ اور فینز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری ہمیشہ ہی سے غیر معمولی اور اچھوتی کہانیوں پر مبنی ڈراموں کے حوالے سے اپنا الگ ہی مقام رکھتی ہے ، پاکستان کے ڈراموں میں ایک دو نہیں سیکڑوں ایسے ڈرامہ سیریلز ہیں جنہوں نے اپنےملک میں تو دھوم مچائی ہی ہے لیکن  پڑوسی ممک میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے ہیں ، ایسے ہی ایک ڈرامہ’’پری زاد‘‘‘ آج کل زبان زد عام ہے  جس کی منفرد کہانی  کو ناظرین  میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے، ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’پری زاد‘‘ نے ریٹنگ اور فینز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

ہاشم ندیم کا تحریرکردہ ڈرامہ سیریل ’’پری زاد‘‘ کا مرکزی کردار ’’پری زاد‘‘ کی کہانی ایک ناکام عشق سے شروع ہوئی  اور ایک کامیاب بزنس مین  تک پہنچ گیا ، غیرمعمولی کہانی اور سینئر اداکاروں کی عمدہ اداکاری کے باعث یہ ڈرامہ سیریل پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک میں بھی مقبول ہے ، یو ٹیوب پرڈرامہ سیریل ’’پری زاد‘‘  کی  20ویں قسط  کے چند ہی گھنٹوں میں 45 لاکھ   سے زائد ویوز ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کی پہلی قسط  7جنوری  کو سنیما میں  لگے  گی

گلوکار عاطف اسلم کی سنگ ماہ سے ڈراموں میں انٹری

عوام کی بے پناہ مقبولیت   کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’پری زاد‘‘ کی آخری قسط کو جوسنیما گھروں میں رلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، 22 جنوری کو  ’’پری زاد‘‘ کی آخری قسط ملک بھر کے مختلف سینما گھروں میں دیکھائی جائے گی جبکہ ٹی وی پر اس کی آخری قسط 25 جنوری کو پیش کی جائے گی ۔

اس سے قبل  مومنہ درید پروڈکشن کے ہی بینر تلے بننے والے میگا کاسٹ پر مبنی  ڈرامہ سیریل سانگ  ماہ   جس کی کہانی  قبائلی خاندان کے گردگھومتی ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ کس طرح اپنی انا کے لئے اپنی زندگی اورمحبت کی قربانی دیتے ہیں۔ اس ڈرامے کی  پہلی قسط کو 9 جنوری کو پاکستان کے مختلف سنیما  میں رلیز کیا گیا تھا جہاں اس کو دیکھنےکیلئے عوام کی بڑی تعداد آئی تھی ۔

متعلقہ تحاریر