لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا کا شکار، آئی سی یو میں داخل

ان کو احتیاطی طورپر آئی سی یو میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سےباہر ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری پلے بیک سنگر لتا منگیشکر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد آئی سی یو میں داخل کردی گئی ہیں، ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی حالت تشویشناک نہیں ہے تاہم احتیاطی طورپر ان کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

بھارتی  میڈیا ذرائع کےمطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے معروف پلے بیک سنگر 92 سالہ لتا منگیشکر کو گذشتہ روز عالمی وبا ء کورونا وائرس سےمتاثر ہونے کےبعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا  جہاں ان کو احتیاطی طورپر آئی سی یو میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سےباہر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر کے نئے سی ای گلوکارہ او شریاگھوشال کے بچپن کے دوست نکلے

حدیقہ کیانی اپنے سنہری دور کو یاد کرنے لگیں

کورونا وائرس  نے دنیابھر  میں تباہی مچائی ہوئی ہے اور بھارت میں اس سے لاکھوں افرادمارے  جاچکے ہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں روزانہ کی بنیاد پر فنکار کورونا وائرس کی نئی لہر کا شکار ہو رہے ہیں حالیہ ہی اداکار بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کورونا سے متاثر ہوچکی ہے جبکہ بالی وڈ کے بگ باس کہلانے والے امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ۔ دوسری جانب کورونا وائرس اور اومیکرون میں اضافے کی وجہ سے بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اسکول اور کالج 15 فروری تک بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

92 سالہ لیجنڈری اداکارہ  لتا منگیشکر  نے بھارتی فلم انڈسٹری کو زندگی کے 82 سال دیئے ہیں   ، لتا منگیشکر کو 2001 میں ہندوستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز، بھارت رتن ملا۔ لتا منگیشکر کو پدم بھوشن، پدم وبھوشن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز بھی ملے۔

متعلقہ تحاریر