گلوکار علی ظفر اب شاعر بھی بن گئے

علی ظفر نے اپنے پرستاروں کے ساتھ آفیشل اکاؤنٹ سےایک شعر شیئر کیا جس کو مداحوں نے سراہا

پاکستان کے معروف گلو کارعلی ظفر جو گلو کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی موسیقارہیں  سانگ رائٹر ہیں  پینٹرہیں  اور ایک اچھے فلم ڈائریکٹر بھی ہیں لیکن علی ظفر کے حوالے سے ایک اور راز گذشتہ روز افشا ہواں جب انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک شعر شیئر کیا  تو مداحوں کو پتہ چلا کہ علی ظفر شعر کہنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

گلوکار کی جانب سے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنےمداحوں کے ساتھ یہ شعر شیئر کیا۔

ڈوب جا مستی شام میں

کیا رکھا ہے دن بھر کام میں

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کی کمائی کا نہ مجھے علم ہے نہ یہ میرا کام ہے، میشا شفیع

علی ظفر نے کرونا کے بعد لاہور میں پہلے ہی کنسرٹ میں میلا لوٹ لیا

 

علی ظفر کی جانب سے پہلی مرتبہ کوئی اپنا شیئر مداحوں کےساتھ شیئر کیا گیا جس کو ان کے پرستاروں نے بے حد پسند کیا ،بعض سوشل  میڈیا صارفین نے  ان کے شعر کی تعریف کی تو بعض نے اس کو مزاح میں لیتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیئے ، ایک صارف نے ان کے شعر کے جواب میں لکھا کہ   ’’ پیسہ ‘‘ ایک صارف لکھتے ہیں  علی ظفر اس شعر میں  تنخوا کا زکر کرنا بھول گئے  جبکہ  ایک صارف  کا کہنا تھا کہ جب کوئی سلیبرٹی  کوئی بھی بات کہتا ہے تو وہ لوگوں کو دلچسپ لگتی ہے حالانکہ اس شعر میں کوئی وزن نہیں ہے لیکن لوگ اس کی تعریف کررہے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر