عامرلیاقت نے مشی خان کو بندر سے تشبیہ دےدی

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت مری کا نام تبدیل کیے جانے کے حکومتی فیصلے سے بھی لاعلم نکلے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین  سوشل میڈیا پر بچگانہ حرکتوں سے باز نہیں آئے۔

عامر لیاقت نے ڈارون کے نظریہ ارتقا کا سہارا لیتے ہوئے ادکارہ مشی خان کو بندر سے تشبیہ دے دی۔عامر لیاقت مری کا نام تبدیل کیے جانے کے حکومتی فیصلے سے بھی لاعلم نکلے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت حسین نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم سے معافی مانگ لی

عامر لیاقت کی بستر علالت سے اہل وطن اور فوجی جوانوں کو نئے سال کی مبارکباد

عامرلیاقت نے اداکارہ مشی خان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے چارلس ڈارون کے نظریہ ارتقا کے  مندرجات تحریر کردیے۔انہوں نے لکھا کہ چارلس ڈارون کے نظریہ ارتقا کے 3 اہم اجزا تھے: یہ تغیر کسی نوع کے ارکان کے درمیان اچانک واقع ہوا؛ کہ کسی فرد کے خصائص اس کی نسل سے وراثت میں مل سکتے ہیں: کہ وجود کی جدوجہد صرف انہی کو زندہ رہنے دے گی جو سازگار خصلتوں کے حامل ہوں۔

واضح رہے کہ چارلس ڈارون نے نظریہ ارتقا کے ذریعے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی تھی کہ انسان  بندروں کی نسل سے تعلق رکھتا ہے ۔ اب عامرلیاقت کے اس  ٹوئٹ کا اس کے علاوہ اور کیا مطلب لیا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مشی خان کو بندر سے ملانے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے  کہ اداکار مشی خان نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی جانب ایک فرقے کیخلاف قابل اعتراض گفتگو پر اریسٹ عامر لیاقت کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ان عقل سے کام لینے کا مشورہ دیا تھا۔

 دوسری جانب عامر لیاقت مری کا نام تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے سے بھی لاعلم نکلے ۔عامر لیاقت نے گزشتہ روز اپنے ایک اور ٹوئٹ میں سانحہ مری کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنانا چاہا مگر شاہی جلدبازی میں وہ اوون گول کرگئے۔

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  ویڈیو میکنگ ایکسپرٹ وزیراعلیٰ جناب عثمان بوزدار مری کو ضلع بنانے کے بجائے اس کا نام ہی اگر بدل دیتے تو آنے والے دنوں میں مرنے والوں کے لیے یہ نہ کہا جاتا کہ مری میں مرے !!

شاید عامر لیاقت کو ٹوئٹ کرتے وقت یہ علم نہیں تھا پنجاب حکومت نے مری کا نام تبدیل کرکے ضلع کوہسار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر