اسپائیڈر مین: نو وے ہوم 1.54 ارب ڈالر کی کمائی کے ساتھ آٹھویں بڑی فلم

ریلیز کے چوتھے ہفتے کے آخر روز ایڈونچر اور سائنس فکشن مووی نے عالمی سطح پر 97.4 ملین ڈالر (تقریباً 722 کروڑ روپے) کمائے تھے،

اسپائیڈر مین: نو وے ہوم نے باکس آفس کے چارٹ کو تیزی سے تبدیل کرنا شروع کردیا ہے، اومی کرون کے خطرے کے باوجود فلم کو تقریباً تمام سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اسپائیڈر مین کی نئی فلم اب تک کمائی کے حساب سے 8ویں نمبر پر آگئی ہے۔ اتوار کے روز تک اسپائیڈر مین نو وے ہوم نے دنیا میں 1.54 ارب ڈالر کا بزنس کرلیا تھا۔

ہفتے کے روز تک اسپائیڈر مین نو وے ہوم نے بزنس میں مزید چار فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن میں "دی ایوینجرز، فیوریس 7، فروزن II، اور ایونجرز: ایج آف الٹرون شامل ہیں۔ امریکہ اور کینیڈا میں نئی اسپائیڈر مین فلم اب تک کی چھٹی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے- اس لائن میں اب صرف ٹائٹینک ، جراسک ورلڈ اور Avengers: Infinity War  بزنس کے لحاظ سے اسپائیدر مین نو وے ہوم سے آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صبا قمر کی نئی ویب سیریز “نینا کی شرافت” کا پوسٹر جاری

اداکارہ عائشہ عمر کے بعد مریم نفیس بھی تنزانیہ پہنچ گئیں

ریلیز کے چوتھے ہفتے کے آخر روز اسپائیڈر مین: نو وے ہوم نے عالمی سطح پر 97.4 ملین ڈالر (تقریباً 722 کروڑ روپے) کمائے تھے، جس میں 33 ملین ڈالر (تقریباً 244 کروڑ روپے) شمالی امریکہ کی مارکیٹوں سے کمائے تھے، جبکہ 64.4 ملین ڈالر (تقریباً 477 کروڑ روپے) دیگر جگہوں سے کمائے تھے۔

فلم نے اب تک دنیا میں 1.54 بلین ڈالر کا کاروبار کرلیا ۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ Spider-Man: No Way Home نے چین کی مدد کے بغیر ان بلندیوں کو چھو لیا ہے، جہاں ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ نہیں ملی ہے۔

اسپائیڈر مین نو وے ہوم کو گذشتہ 16 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم کو انگلش ، ہندی ، تیلگو اور تامل زبان میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم "اسپائیڈر مین نو وے ہوم” ایکشن، ایڈونچر، فنٹیسی ، سائنس فنکشن اور سپر ہیرو کا حسین امتزاج ہے۔ فلم کا دورانیہ 2 گھنٹوں اور 28 منٹس پر محیط ہے ۔

فلم کی ڈائریکشن "جان واٹس” نے دی ہے جبکہ فنکاروں میں Tom Holland, Zendaya, Benedict Cumberbatch, Jacob Batalon, Jon Favreau, Jamie Foxx, Willem Dafoe, Alfred Molina, Benedict Wong, Tony Revolori, Marisa Tomei, Andrew Garfield, Tobey Maguire شامل ہیں۔

فلم کا میوزک Michael Giacchino نے دیا ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسرز میں Kevin Feige, Amy Pascal ہیں۔

متعلقہ تحاریر