اداکارہ آمنہ الیاس نے مداحوں کو اپنا ایکسرے بھیجنے کی پیشکش کیوں کی؟

اداکارہ آمنہ الیاس  کوانسٹاگرام صارفین کی ایک عادت نے اس قدر پریشان کیا ہے کہ انہوں نے صارفین کو اپنا ایکسرے بھیجنے کی پیشکش ہی کر ڈالی ۔

اپنے بے باک انداز و خیالات  اور منہ  پھٹ ہونے کی عادت کے باعث خبروں میں رہنے والی اداکارہ آمنہ الیاس کو انسٹاگرام صارفین کی ایک عادت نے ان دنوں پریشان کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ آمنہ الیاس کے جم کوسٹیوم پر مداحوں کی تنقید

آمنہ الیاس سے سیکھیں پروڈیوسر سے معاوضہ کیسے بڑھوانا ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

اداکارہ نے اپنی حالیہ انسٹاگرام میں پوسٹ میں اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میری تصاویر دیکھنے کے بعد آپ لوگ ان باکس میں چلے آتے ہیں اور پھر تصاویر بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہیں  ۔ آپ کو کس قسم کی تصاویر چاہئیں، کیا میرا ایکسرے چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ آمنہ الیاس اکثرو بیشتر انسٹاگرام پر اپنی بے باک تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں  نے جم کاسٹیوم میں اپنی تصاویر شیئرکی تھیں جن پرانہیں کافی تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ تحاریر