عائشہ عمر کی تنزانی  خاتون سے دوستی ، انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردیں

 عشق ہمارے اندر روح کے ساتھ موجود ہوتا ہے ہم ایک دوسرے میں اس کو پہچانتے ہیں۔

طویل دورانیہ سے جاری کامیڈی ڈرامہ بلبلے  کی ضمانت سمجھے جانے والی  اداکارہ عائشہ عمر کو تنزانیہ میں بہترین دوست مل گئی، تصاویر شیئر کی اور یادگارلمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ اور ماڈل عائشہ عمر جو حالیہ ہی افریقی ملک تنزانیہ میں چھٹیا گزار کر واپس آئی ہیں ، تنزانیہ سے وہ تو واپس آگئی ہیں تاہم تنزانیہ میں گزارے یادگارلمحات  وہ ابھی تک بھول نہیں پارہی ہیں ،  سماجی رابطوں  کی فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  انھوں نے  ایک تصویر شیئر کی ہے اور وہاں گزارے لمحات میں سے ایک  تنزانی خاتون کے ساتھ ہونے والی گہری دوستی کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عائشہ عمر کے بعد مریم نفیس بھی تنزانیہ پہنچ گئیں

اداکارہ عائشہ عمر کی تنزانیہ میں کچھوؤں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل

عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ  عشق ہمارے اندر روح کے ساتھ موجود ہوتا ہے ہم ایک دوسرے میں اس کو پہچانتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انھوں  نے  اپنے تنزانیہ کےسفر میں ایک مقامی خاتون کےساتھ ہوجانےو الی غیر متوقع دوستی   کے حوالے سے اس پوسٹ میں بتایا کہ  ایسی ہی ایک منفرد شخصیت شیخہ سے میری ملاقات تنزانیہ کے شہر زنزیبار میں اس وقت ہوئی (جب پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے باہر ہوا تو میں دلبرداشتہ تھی اور مجھے چائے کی بے حد طلب تھی ) میں شیخہ کے  اسٹور میں گئی اور وہاں  اس سے گفتگو کرنا شروع کردی۔ شیخہ کے شوہر نےمجھے خوشذائقہ چائے بناکر دی۔

انھوں نے لکھا کہ مجھے شیخہ میں  ایک حقیقی دوست ملا اور اس کے ساتھ ایک غیر معمولی  تعلق محسوس ہوا اور وہ میری بہترین دوست بن گئی  جس کی وجہ سے میں نے اس کے ساتھ کچھ یاد گار تصاویر لیں جو ہمیشہ میرے پاس محفوظ رہیں گی۔

متعلقہ تحاریر