اداکار علی فضل نے اپنی ہالی وڈ کی  فلم  ‘ڈیتھ آن دی نیل’ کا پوسٹر شیئر کردیا

  'ڈیتھ آن دی نیل' جس میں بھارتی اداکار علی فضل   مرکزی کردار نبھارہے ہیں کافی انتظار کے بعد رلیز کے لئے تیار ہے

عالمی وبا ء کورونا وائرس کے باعث  التواء کا شکار رہنے والی  ہالی وڈ کی  فلم  ‘ڈیتھ آن دی نیل’ جس میں بھارتی اداکار علی فضل   مرکزی کردار نبھارہے ہیں  کافی انتظار کے بعد رلیز کے لئے تیار ہے،  گذشتہ روز فلم کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے جس کو  ان کے مداحوں کی جانب سے بڑی پزیرائی  دی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ‘والٹ ڈزنی’ کمپنی  کی دریائے نیل میں ایک بحری جہاز میں ہونے والے قتل اور اس اور اس کی تحقیقات کرنے والے جاسوس کے گرد گھومتی  فلم  کی کہانی میں  گیل گیڈوٹ، کینتھ براناگ اور آرمی ہیمر کے علاوہ بالی وڈ اداکار علی فضل مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نوبیاہتا اریبہ حبیب کے شوہر کس بھارتی اداکار سے مشابہہ نکلے؟

بھارتی اداکارہ ملیریا میں مبتلا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ali fazal (@alifazal9)

علی فضل نے سوشل میڈیا پر اپنے کردار کا خصوصی پہلا پوسٹر شیئر کیا، جس میں وہ 30 کی دہائی کے ہالی وڈ کے پرانے انداز میں مونچھوں والے ایک پرکشش شخص  نظر آ رہے ہیں۔ فلم عالمی وبا ء کورونا وائرس  کے باعث غیر معمولی  طویل تعطل کا شکار  رہنے کے بعد ریلیز کیلئے تیار ہے ، ، اداکار علی فضل کے مداحوں کی جانب سے فلم کی پزیرائی کی گئی ہے اور اس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے ، توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم آئندہ ماہ  11فروری کو سینما پر جاری کردی جائے گی ۔

فلم میں علی فضل ایک پراسرار قتل  کے مشتبہ قاتل کے طورپر دیکھائے جارہے ہیں  جس میں جاسوس قاتل کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے الجھن کا شکار ہیں ۔

واضح رہے کہ بھارتی ادار علی فضل  انڈین ویب سیریز مرزا پور سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور مرزاپور کی شاندار کامیابی کے بعد مرزاپور ٹو کے سیکوئل  سے فارغ ہوئے ہیں۔

Facebook Comments Box