اداکارہ میگن فاکس کی منگنی، تقریب کو ایک دوسرے کا خون پی کر یادگار بنایا

ہم نے دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کرتے ہوئے ایک دوسرے کاخون پیا

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ میگن فاکس نے امریکین ریپر اور اداکار کولسن بیکر (مشین گن کیلی )سے منگنی کرلی ، منگنی کی تقریب کو انوکھی اور یادگار بنانے کیلئے دونوں نےا یک دوسرے کا خون پیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

35 سالہ ٹرانسفارمر فلم اسٹار میگن فوکس نے  31 سالہ امریکین ریپر اور اداکار کولسن بیکر (مشین گن کیلی )سے منگنی کرلی ، سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی منگنی کی انوکھی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کا خون پیا اور ایک ساتھ رہنے کا عہد کیا۔

میگن فوکس نے انسٹاگرام پوسٹ پراپنی منگنی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  ہم اپنی منگنی کی تقریب اس  برگد کے درخت کے نیچے کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہم 2020 میں پہلی مرتبہ اس برگد کے درخت کےنیچے ملے تھے، یہی وجہ ہے کہ آج اس اہم دن کو اس مقام پر منعقد کیا ہے کیونکہ اس سے ہماری بہت جذباتی  وابستگی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی فوج اور ہالی وڈ ایک ساتھ کام کرتے ہیں

کیا کورین فلم انڈسٹری  ہالی وڈ کوپیچھے چھوڑ دے گی ؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Megan Fox (@meganfox)

انھوں نے لکھا کہ اپنی پہلی ملاقات کے تقریبا ڈیڑھ سال بعد مشین گن کیلی نے انھیں اسی مقام پر بے حد رومانوی  انداز اور خوبصورت انگوٹھی  کے ساتھ شادی کیلئے پرپوزکیا۔ میگن فاکس لکھتی ہے کہ انہوں نے اپنی زنگی میں کیلی کو جگہ دیتے ہوئے ان کے پرپوزل کو تسلیم کیا اور شادی کیلئے ہاں کہہ دیا اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کرتے ہوئے ہم نے ایک دوسرے  کاخون پیا۔

دوسری جانب مشین گن کیلی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے وہ انگوٹھی بھی دیکھائی ہے جس میں زمرد اور ہیرا جڑا ہوا ہے، اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ یہ انگوٹھی ہم دونوں (میگن فوکس اور مشین گین کیلی ) برتھ اسٹون کو ملاکر خاص  طورپر ڈیزائن کروائی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ ہالی وڈ اداکارہ میگن فاکس کی یہ دوسری شادی ہوگئی ، اس سے قبل 2010 میں  ان کی شادی اداکار آسٹن گرین سے ہوئی تھی  جو 2021 تک قائم رہی  جس سے ان کے تین بیٹے بھی ہیں دوسری جانب مشین گن کیلی کی یہ پہلی شادی ہوگئی تاہم اس سے قبل  وہ ایک خاتون کے ساتھ تعلقات میں تھے جس سے ان کی ایک بیٹی ہے ۔

متعلقہ تحاریر