کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 کا آغاز، ‘تو جھوم’ نے دھوم مچادی

2008ء میں  شروع ہونے والے پاکستانی موسیقی کے ٹی وی شو  "کوک سٹوڈیو " اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے

پاکستانی موسیقی کے  شائقین کا طویل انتظار اب ختم ہوا اور کے ساتھ ہی  میوزک کے معرف  شو  کوک اسٹوڈیو نے اپنے 14 ویں سیزن کا آغاز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’تو جھوم‘ سے کردیا۔

گذشتہ روز کوک اسٹوڈیو نے اپنے  14ویں سیزن  کا باقاعدہ آغاز کردیا  اور اس طرح  موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا ، سیزن 14‘ کا آغاز لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’تو جھوم‘ کے ذریعے کیا گیا۔

موسیقار ذوالفقار خان اور المعروف ذوالفی کا ترتیب دیا گیا کلام  تو جھوم  میں مرکزی گلوکار عابدہ پروین اور نصیبو لال ہیں لیکن ان کے ساتھ  گانے میں دیگر گلوکاروں نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے، نصف درجن سے زائد گلوکاروں اور فنکاروں نے اس کلام کو پیش کرنےمیں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آئمہ بیگ 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی خاتون فنکارہ

عاطف اسلم نے سلام عاجزانہ پیش کردیا

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے باقائدہ آغاز سے قبل ہی ٹوئٹر پر اس  کلام "تو جھوم ” کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگوں نے میوزیکل شو سے اپنی توقعات کا اظہار کیا، یلیز کرنے سے قبل ہی کوک اسٹوڈیو کے تمام سیزنز کو میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔کلام ’تو جھوم‘ کو 14 جنوری کی سہ پہر کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور اسے کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد نے دیکھا۔

واضح رہے کہ کوکا کولا کے اشتراک سے سنہ 2008ء میں  شروع ہونے والے پاکستانی موسیقی کے ٹی وی شو  "کوک سٹوڈیو ” پاکستان میں شروع ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں ملک کے مختلف فنکار براہ راست اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں، اس شو نے پاکستان سمیت پڑوسی ملک میں بھی بے حد  مقبولیت حاصل کی ہے یہ مختلف ٹی وی چینلوں اور ریڈیو سٹیشنوں کے ذریعے نشر کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments Box