برفباری اندر کے بچے کو جگا دیتی ہے ،ریما خان

اداکارہ واشنگٹن ڈی سی  میں برف سے بھری سڑک پر بچوں کی طرح انجوائے کرتی دیکھی جارہی ہیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ امریکہ  میں برفباری سے لطف اندوز ہوتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی  میں برف سے بھری سڑک پر بچوں کی طرح انجوائے کرتی دیکھی جارہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برفباری بھی جاری ہے ، ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ لکھتی ہیں کہ برفباری آپ کے اندر کے بچے کو جگا دیتی ہے ۔

اداکارہ ریماخان  نے پاکستانی نژاد امریکی ڈکٹر کے ساتھ اپنی شادی کے بعد سے فلمی دنیا سے کنارہ کرلیا ہے  لیکن وہ اکثر اپنی خوبصورت تصاویر اور پیغامات کے حوالے سے میڈیا کی زنیت بنی رہتی ہیں، چند روز قبل  ریما خان کی  تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں جس میں اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ۔انسٹاگرام پر نئی شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکارہ گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

خلیل الرحمان قمر کے بیٹے کی شادی، ریما خان نے بھی تصاویر شیئر کردی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

واضح رہے کہ  51سالہ ریما خان  کا اصل نام یا سمینہ خان  ہیں جو پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ ریما خان 1990ء کی دہائی کے دوران پاکستان کی مشہور فلمی اداکاراؤں میں صف اول کی اداکارہ تھیں ریما نے 1990ء میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی پہلی فلم کے بعد سے وہ 200 سے زیادہ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر