ساؤتھ انڈیا کے دو فلمی جوڑوں میں طلاق ہوگئی

رجنی کانتھ کی بیٹی اور دھنوش 18 سال بعد علیحدہ ہوگئے، سریجا اور کلیان نے 5 سال بعد ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ دیا۔

رجنی کانتھ کی بیٹی کو طلاق ہوگئی ہے، آج دھنوش نے اپنی اہلیہ اور رجنی کانت کی صاحبزادی ایشوریا رجنی کانتھ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں مداحوں سے نجی زندگی سے متعلق اس بڑے فیصلے کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔

دھنوش نے کہا کہ 18 سال ہم دونوں دوست، شادی شدہ جوڑے اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کے طور پر رہے۔ آگے بڑھنے، سمجھنے، سمجھوتہ کرنے کا سفر جاری رہا۔

آج ہم ایسے مقام پر کھڑے ہیں کہ ہمارے راستے جدا ہوگئے ہیں، ایشوریا اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب شادی شدہ جوڑے کی حیثیت سے اپنے راستے الگ کرلیے جائیں اور ایک دوسرے کو انفرادی حیثیت میں سمجھنے کی کوشش کریں۔

دھنوش اور ایشوریا کی شادی سنہ 2004 میں ہوئی تھی، دونوں کے دو بچے ہیں۔ ایشوریا نے بھی سوشل میڈیا پر کہا کہ بس اس بات کی ضرورت ہے کہ آپ ہمیں سمجھیں اور آپ کی محبت بہت ضروری ہے۔

دوسری طرف جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری ہی سے تعلق رکھنے والی چرن جیوی کی سب سے چھوٹی صاحبزادی سریجا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔

ابھی صرف افواہیں ہیں کہ سریجا نے کلیان دیو سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، اس جوڑے نے مارچ 2016 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

فی الوقت چیرن جی اور سریجا کی جانب سے طلاق کی افواہوں پر ردعمل آنا باقی ہے لیکن سریجا نے اپنے انسٹاگرام پر نام سریجا کلیان سے سریجا کونیڈیلا میں تبدیل کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر