اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 21 برس مکمل

اگر آج اکشے سے پہلی بار ملی ہوتی تو شاید بات بھی نہ کرتی، ٹوئنکل کھنہ نے انسٹاگرام پر اپنے اور اکشے کمار کے نٹ کھٹ اختلافات لکھ دیئے۔

اداکارہ سے مصنفہ بننے والی ٹوئنکل کھنہ اور ان کے شوہر اکشے کھنہ نے آج اپنی شادی کی 21 ویں سالگرہ منائی، ٹوئنکل نے اکشے کے ہمراہ انسٹاگرام پر بھی ایک تصویر شیئر کی۔

ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ انہوں نے اور اکشے نے آج کے خاص دن آپس میں بات چیت کی اور ایک دوسرے کے اختلافات کو ڈسکس کیا۔

یہ بھی پڑھیے

دانش تیمور کی عائزہ خان کو دلفریب انداز میں سالگرہ کی مبارکباد  

اداکارہ نادیہ حسین نے سالگرہ پر اپنی اصل عمر بتادی

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں اتنے زیادہ مختلف ہیں کہ مجھے لگتا ہے اگر آج میں اکشے کمار سے اجنبی کی حیثیت سے ملی ہوتی تو شاید ان سے بات تک نہ کرتی۔

اکشے کمار نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ یقیناً ٹوئنکل سے بات کرتے، جب ٹوئنکل نے پوچھا کہ آپ مجھے باہر لے جانے کیلیے پوچھتے تو اکشے نے طنزیہ شرارت سے کہا کہ نہیں میں پوچھتا کہ بھابھی جی بھائی صاحب کیسے ہیں، بچے ٹھیک ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Twinkle Khanna (@twinklerkhanna)

بعد ازاں اکشے کمار نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ لکھی اور کہا کہ ہماری شادی کو آج 21 سال مکمل ہوچکے ہیں اور ابھی بھی ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسے سمجھنا شروع کیا ہے۔

اکشے نے مزید کہا کہ ہر دن کو شادی کا پہلا دن جیسا بنانے پر آپ کا شکریہ۔

متعلقہ تحاریر