شگفتہ اعجاز کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

ڈاکٹر آنیا کی شادی مشہور فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ کے ساتھ ہوئی ہے، دونوں کی منگنی پچھلے برس جولائی میں ہوئی تھی۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اور خوبرو اداکارہ شگفتہ اعجاز کی صاحبزادی کی شادی ہو گئی ہے، نکاح کی تقریب چند روز قبل منعقد ہوئی جس میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

شگفتہ اعجاز کی بیٹی آنیا نے نکاح کے روز ہلکے رنگ کا جوڑا پہنا، آنیا کے خاوند معروف فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 21 برس مکمل

رینجرز اور پولیس شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لے گی

علی بلوچ ملک کے نامور آن لائن فٹنس ادارے ‘گیٹ فٹ ایتھلیٹک’ کے ہیڈ کوچ اور بانی ہیں جبکہ آنیا ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بہت مشہور ہیں۔

پچھلے سال جولائی میں آنیا اور علی حمزہ بلوچ کی منگنی ہوئی تھی جس کے بعد چند روز قبل دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر