صبا قمر اور احسن خان بھی "تو جھوم” کے دیوانے

ویڈیو میں اداکارہ احسن خان کے ساتھ ’’توجھوم‘‘ کو سنتے ہوئے اس کلام کی تاثیر سے لطف اندوز ہورہی ہیں

موسیقی کے دیوانوں کا پسندیدہ شو کوک اسٹوڈیو کا 14 واں سیزن بہت انتظار کے بعد آیا، گذشتہ ہفتے اس سیزن کا آغاز لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال نے ’’ توجھوم‘‘ کلام سے کیا، ’’توجھوم‘‘ ریلیز ہوتے ہی نا صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی بے حد پسند کیا اور ایک ہفتے کے دوران لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے اس کو شیئر کیا۔

’’ توجھوم‘‘ نے نہ صرف  سوشل  میڈیا کو اپنے حصار میں لے لیا ہے بلکہ شوبز انڈسٹری کے اسٹار بھی اس کلام کے سحر  میں جکڑے ہوئے ہیں ، معروف اداکارہ صبا قمر نے گذشتہ روز اپنے سماجی رابطوں کی  ویڈیو اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر اداکار احسن خان کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی  ہے جس میں وہ ’’ توجھوم‘‘ کو سنتے ہوئے  اس کلام کی تاثیر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 کا آغاز، ‘تو جھوم’ نے دھوم مچادی

زلفی پر کوک سٹوڈیو کے گانے ‘توجھوم’ کی دھن چوری کرنے کا الزام

ویڈیو کے ساتھ انھوں نے کیپشن لکھا ہے کہ اپنے سحرانگیز گانے سے پسندیدہ ہیروں کے ساتھ  لطف اندوز ہورہی ہوں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل   نامور اداکار احسن خان نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ  وہ صبا قمر کے ساتھ 9 سال بعد کام کررہے ہیں ، ویڈیو میں احسن خان کا کہنا تھا کہ آخر کار 9 سال کے ایک طویل عرصے  کے بعد اپنی پسندیدہ اداکارہ صبا قمر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا ہے ، اس موقع پر انھوں نے صبا قمر سے پوچھا کہ  ہم کتنےسال بعد ایک ساتھ کام کررہے ہیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ   ہم نے 9 برس قبل ڈرامہ سیریل داستان میں کام  ایک ساتھ کام کیا تھا اس ویڈیو میں اداکارہ صبا قمر نے بھی احسن خان کو اپنا فیورٹ اداکار قرار دیا ہے،  ان دونوں سپر اسٹارز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

متعلقہ تحاریر