عائشہ عمر نے کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیدیا

پہلی تصویر میں انھوں نے اپنی امی کو گلے لگایا ہوا ہے دوسری تصویر میں ان کی والدہ نے اُن کو گود میں اٹھایا ہے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹی کی معروف اداکارہ اور پروگرام ہوسٹ عائشہ عمر نے اپنی تمام ترکامیابیوں کا سہرا اپنی والدہ کے نام کرتے ہوئے منفرد انداز میں اُن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پُرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اداکارہ  نے اپنی والدہ کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے دو تصاویرشیئر کیں، شئیر کی گئی پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ عمر نے اپنی امی کو گلے لگایا ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر میں اداکارہ کی والدہ نے ان کو گود میں اٹھایا  ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

یہ بھی پڑھیے

عائشہ عمر کی تنزانی  خاتون سے دوستی ، انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ عائشہ عمر کے بعد مریم نفیس بھی تنزانیہ پہنچ گئیں

اداکارہ نے اپنی والدہ کے ساتھ شیئر کردہ تصاویر پر کیپشن  میں لکھا کہ   آج سالگرہ ہے اس خاتون کی جو میری ماں ہے جس نے مجھے سب کچھ سکھایا ، مجھے سب کچھ دیا ، میرا سب کچھ میرا ماں  ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ گذشتہ چند ماہ سے افریقی ملک تنزانیہ میں چھٹیاں گزار رہی تھی جہاں سےوہ اکثر ہی   تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکرتی رہتی تھیں ، گذشتہ روز اداکارہ نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے ایک  ایسی ویڈیو شیئر کی جس کو دیکھ کر ان کے مداح  خوف کا شکار ہوگئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

عائشہ عمر کی شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ ایک بلند ترین عمارت  کے سب سے بلند مقام پر موجود تھی جہاں سے پورے دبئی کا نظارہ کیا جاسکتا تھا ، اداکارہ   نے اس ویڈیو میں ایج واکنگ کا مظاہرہ کیا جس کو دیکھ کر کمزور دل مداح خوف کا شکار ہوگئے  تھے۔

متعلقہ تحاریر