کوک اسٹوڈیو اور نرملا مگھانی کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا
لوک گلوکارہ کا کوک اسٹوڈیو کیخلاف عدالت جانے کا اعلان،دونوں کے فون کا فرانزک ہوا تو پتہ چل جائے گا کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا،نرملا

کوک اسٹوڈیو اور نرملا مگھانی کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، لوک گلوکارہ نے موسیقی کے مقبول ترین پلیٹ فارم کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
نرملا مگھانی نےاپنے ٹوئٹرہینڈل پرایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جون 2021 میں انہوں نے موسیقار ذوالفقار خان المعروف زلفی کو اپنے گانے کی دھن بذریعہ واٹس ایپ بھیجی تھی تاہم زلفی کی جانب سے انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 کا آغاز، ‘تو جھوم’ نے دھوم مچادی
زلفی پر کوک سٹوڈیو کے گانے ‘توجھوم’ کی دھن چوری کرنے کا الزام
#NirmalaMaghani #cokestudio14 #TuJhoom pic.twitter.com/4vzQTRAjJk
— Nirmala Maghani (@NirmalaMaghani) January 20, 2022
ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنی تیار کردہ دھن کوک اسٹوڈیو میں سنی اور اس پر موسیقار ذوالفقار خان کا نام دیکھا تو انہیں بہت دکھ ہوا کیونکہ وہ بالکل ویسی ہی دھن تھی جو میں نے انہیں ارسال کی تھی۔نرملا کے مطابق کو ک اسٹوڈیو کا گانا جاری ہونے کے بعد انہوں نے زلفی کو بہت فون اور میسیجز کیے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔
نرملا کے مطابق زلفی نے ایک دن بعد فون کرکے بتایا کہ انہوں نے تو اپنے موبائل میں دھن ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کی اور اب ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹون پہلے سے تیار کردہ تھی۔
نرملا نے کہا کہ انہیں کوئی لالچ نہیں، انہیں کوئی پیسے نہیں چاہئیں،بس وہ چاہتی ہیں کہ انہیں کریڈٹ دیا جائے۔انہوں نے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور زلفی دونوں کے فون لے کر فرانزک کیے جائیں گے تو ثابت ہوجائے گا کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا ہے ،اب عدالت ہی فیصلہ کرے گی ۔