نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا
شرمیلا فاروقی نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرادی، اداکارہ نادیہ خان کا معافی مانگنے سے انکار، وضاحتیں پیش کرنا شروع کردیں
اداکارہ نادیہ خان کو پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے میک اپ کا مذاق اڑانااور وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنامہنگا پڑگیا۔ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد شرمیلا فاروقی نے ایف آئی اے میں اداکارہ کیخلاف کیس دائر کردیا۔
اداکارہ نادیہ خان نے اپنے طرز عمل پر معافی مانگنے سے صاف انکار کردیا اور وضاحتیں پیش کرنا شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
آئمہ بیگ کو ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانا مہنگا پڑگیا،اثاثے منجمد
صبر کرتا رہا لیکن جلد ناقابل تردید ثبوت سامنے لاؤں گا، علی ظفر
Filed an official complaint against Nadia khan at FIA cybercrime head office. Bismillah! pic.twitter.com/nOFztF5gO5
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) January 20, 2022
مارننگ شوز کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے اداکار جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی مہندی تقریب میں فلمائی گئی ایک وڈیو میں پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے میک اپ اور لباس کا مذاق اڑایا تھا جس پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا ہے۔
View this post on Instagram
سینٹر اسٹیج نامی انسٹاگرام پیج پر ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد شرمیلا فاروقی نے اپنی والدہ کی تضحیک پر برہمی کا اظہار کیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت درج کرانے کی دھمکی دی۔ شرمیلا فاروقی کی دھمکی کے فوری بعد نادیہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تاہم شرمیلا فاروقی نے جمعرات کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ہیڈ آفس میں نادیہ خان کے خلاف شکایت درج کرادی۔
شرمیلا فاروقی نے شکایت درج کرانے سے پہلے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ” میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گی اور کسی بھی شخص کو کسی بھی عورت کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دوں گی، چاہے وہ میری ماں ہو یا کسی اور کی ۔ ایک عورت کا دوسری عورت سے بدتمیزی کرنا بدقسمتی ہے، وہ بھی اس بزرگ خاتون سے جس نے 95 دن پہلے اپنے شوہر کو کھویا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم ہیڈ آفس میں جا کر شکایت درج کرواؤں گی“۔
شرمیلا نے مزید لکھا کہ” میرے تمام خیر خواہ جو مجھ سے نادیہ خان کی شادیوں اور پیشہ ورانہ حیلہ سازی کی توقع رکھتے ہیں، میں انہوں بتادوں کہ میں ایسا نہیں کروں گی، کیونکہ میرے والدین میری پرورش ان خطوط پر نہیں کی ہے، میں ہر فرد کی ذاتی جدوجہد اور نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کا احترام کرتی ہوں اور اس نچلی سطح تک نہیں گروں گی ۔ اس معاملے کو قانون کے مطابق اٹھاؤں گی اور باقی اللہ پر چھوڑ رہی ہوں۔ مکافات عمل اپنا راستہ خود اختیار کرتا ہے۔میں اس معاملے کو چھوڑ رہی ہوں، اللہ بہت بڑا ہے.”
شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف قانونی شکایت درج کرانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور نامور شخصیات کی جانب سے کافی ردعمل سامنے آیا۔
How sad and unfortunate what is wrong with these women . No respect for anyone not even mothers
— jasmeen manzoor (@jasmeenmanzoor) January 20, 2022
ٹی وی اینکر اور صحافی جیسمین منظور نے لکھا کہ”کتنے افسوس اور بدقسمتی کی بات ہے کہ ان خواتین کو کیا ہوگیا ہے، کسی کی عزت نہیں، یہاں تک کہ ماؤں کی بھی نہیں“۔
Great , no one has right to shame people on their looks.
— Jalila Haider جرقہ در ظلمت، انفجار در سکوت (@Advjalila) January 20, 2022
جلیلہ حیدر نےلکھا کہ ، ’’بہت اچھا کیا، کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ لوگوں کو ان کی شکل وصورت پر شرمندہ کرے۔‘‘
#shameless #NadiaKhan No one has right to make fun of others. She did all for her YouTube channel to earn money.
— Shahzadi Tauseef Cheema (@ShaiziCheema) January 20, 2022
ایک اور صارف نے لکھا، ’’کسی کو بھی دوسروں کا مذاق اڑانے کا حق نہیں ہے۔ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل سے پیسے کمانے کے لیے سب کچھ کیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ایک طویل ویڈیو میں اپنے طرز عمل پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے اور اصرار کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں شرمیلا کی والدہ کا مذاق اڑایا اور نہ ہی ان کی توہین کرنے کا سوچا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ سیاستدانوں کو سرخیوں میں آنے کا شوق ہوتاہے۔ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی جانب سے اپنے کے لیے ’بے شرم‘ کا لفظ استعمال کرنے پر تنقید کی اور اسے اصل جرم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر شرمیلا فاروقی کو وڈیو پسند نہیں آئی تھی تو وہ اسے ہٹانے کیلیے فون کر سکتی تھیں ۔