”استاد! عاطف کا گانا اچھا ہے لیکن علی ظفر کی ٹکر کا نہیں “

پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ یوٹیوب پر 24 گھنٹے کے اندر 16 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا مگر اکثر صارفین کو علی ظفر کے ترانے کی یاد آگئی

پی ایس ایل کا ترانہ آئے اور مداحوں کو علی ظفر کی یاد نہ آئے ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن 7 کا آفیشل نغمہ ”آگے دیکھ گزشتہ روز جاری  ہوتے ہی مداحوں کو پہلے 3 سیزنز کے نغمے گانے والے علی ظفر کی یاد آگئی ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گانا عاطف اسلم کا بھی اچھا ہے مگرعلی ظفر کی ٹکر کا نہیں۔

گلوکارعاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز میں گائے گئے گانے”آگے دیکھ “کوناظرین کی جانب سے خاصہ پسند بھی کیا جارہا ہے اور 24 گھنٹے کے اندر یوٹیوب پر گانے  کو 16 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے ترانے نے دھوم مچا دی

آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ شاہین آفریدی کے نام

مگر پی ایس ایل سیزن  7 کا نغمہ جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علی ظفر ٹرینڈ کرنے لگا  جبکہ ٹوئٹر پر میمز کی برسات ہوگئی۔صارفین علی ظفر کے گائے ہوئے پی ایس ایل کے ترانے بھی شیئر کرتے رہے۔

2016 میں  پی ایس ایل کے آغاز پر علی ظفر نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ مداح اس کے سحر سے نکل ہی نہیں پائے۔ پی ایس ایل 7 کے نغمہ سننے کے بعد صارفین کی اکثریت نے یوٹیوب پر علی ظفر کے گائے سیزن ون کے نغمے”آؤ کھیل کے دکھادیں آج “ کا رخ کیا اور اسے پی ایس ایل کا بہترین نغمہ قرار دیا۔

2017 میں پی ایس ایل سیزن2 کا آفیشل ترانہ”اب کھیل جمے گا  “ کاتھا جسے مداحوں نے خاصی پسند کیا تھا

2018میں پی ایس ایل سیزن 3 کا آفیشل نغمہ ”دل سے جان لگادے “ بھی علی ظفر نے گایا تھا جسے مداحوں نے خاصہ پسند کیا تھا

2019 میں پی ایس ایل انتظامیہ کی تبدیلی کے ساتھ ہی  آفیشل ترانے کیلیے نیا تجربہ کیا گیا اورعلی ظفر کی جگہ گلو کار و اداکار فواد نے خان نے”کھیل دیوانوں کا “گایا۔البتہ مداحوں کو یہ تجربہ  کچھ خاص  پسند نہیں آیا۔شاید ایک وجہ یہ تھی کہ پہلی مرتبہ علی ظفر کی جگہ کسی اور کو شامل کیا گیاتھا۔

2020میں پی ایس ایل انتظامیہ نے سیزن 5 کے آفیشل ترانے کیلیے پہلی مرتبہ ایک سے زائد گلوکاروں کو آزمانے کا تجربہ کیا جو کہ بری طرح ناکام رہا۔ اس گانے میں علی عظمت،ہارون ،عاصم اظہر اور عارف لوہار نے اپنی آواز کا جادو جگایا لیکن یہ تجربہ بھی سننے والوں کوبالکل  پسند نہیں آیا اور اس گانے کو پی ایس ایل کا بدترین گانا قرار دیا جاتا ہے۔

سیزن 5 کے گانے”تیار ہو “پر اس قدر تنقید ہوئی کہ اے آر وائی کےا ینکر وسیم بادامی نے علی ظفر کو پی ایس ایل کی مناسبت سے گانا تیار کرنے کا چیلنج دیا ۔

علی ظفر نے وسیم بادامی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے چند دن کے مختصر سے وقت  میں اپنا گانا”میلہ لوٹ لیا“ تیار کیا  اور اس گانے کی وڈیو کیلیے ایک ڈانس اسٹیپ بھی متعارف کرواکر مداحوں سے اس پر پرفارم کروایا اور پھر مداحوں کی وڈیو ز کو باقاعدہ گانے کی وڈیو کا حصہ بھی بنایا تھا۔اس گانے نے نہ صرف کم ترین وقت میں یوٹیوب پر 10 لاکھ ویوز حاصل کیے بلکہ اب تک اس گانے کو ایک کروڑ 20 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

وسیم بادامی کے ہی شو میں گلوکار علی عظمت نے اپنے گانے پر ہونے والی تنقید کا ذمے دار نام لیے بغیرعلی ظفر کو قرار دیا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے آفیشل ترانے میں ایک مرتبہ پھر نیا تجربہ کیا گیا۔”گروو میرا“میں لوک گلوکارہ نصیبو لال کے ساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاپ اور ینگ اسٹنرز نے ریپ کا تڑکا لگایا ۔مگر اسپیڈ اسٹار شیعب اختر سمیت سننےو الوں کی بڑی تعداد کو گانے کا ٹائٹل اور گلوکارہ نصیبو لال کا لہجہ کچھ خاص پسند نہیں آیا۔

متعلقہ تحاریر