کارڈیشین فیملی کے انسٹا فالوورز ایک ارب سے تجاوز کرگئے
سب سے زیادہ فالوورز کائلے جینر کے ہیں جن کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے، کارڈیشین خاندان مشہور امریکی ٹی وی شو سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گیا۔

مشہور و مقبول کارڈیشین جینر فیملی نے انسٹاگرام پر ایک زبردست اعزاز حاصل کر لیا ہے، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکی ٹی وی کی مشہور فیملی نے مشہور شو Keeping Up With The Kardashians سے عروج حاصل کیا اور اب بھی بدستور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عائشہ عمر کی تنزانی خاتون سے دوستی ، انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردیں
عائزہ خان انسٹاگرام پر 1 کروڑ سے زائد فالوورز والی پہلی پاکستانی سیلبرٹی بن گئیں
دنیا کی آبادی کا تخمینہ 7.9 ارب ہے اور کارڈیشین فیملی کے انسٹاگرام فالوورز 1 ارب سے تجاوز کر چکے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی آبادی کا آٹھواں حصہ کارڈیشین فیملی کا مداح ہے۔ اس خاندان کی سب سے مقبول خاتون 24 سالہ کائلے جینر ہیں، ان کے فالوورز کی تعداد 302 ملین یعنی 30 کروڑ سے زائد ہے۔
کائلے جینر دنیا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 30 کروڑ انسٹاگرام فالوورز کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے مداحوں کی تعداد میں اریانا گرینڈے اور سلینا گومز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کم کارڈیشین جو کہ اپنی بہن کائلے سے عمر میں بڑی ہیں، ان کے مداحوں کی تعداد 28 کروڑ ہے۔
خلو کارڈیشین کے 216 ملین فالوورز ہیں جبکہ کینڈل جینر کے 215 ملین۔ کرس 50 ملین فینز کا ہندسہ عبور کرنے والے ہیں جبکہ کورٹنی کے چاہنے والے 161 ملین ہیں۔









