سیریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی فلم کا پریمیئر
پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والی عائشہ عمر کا انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ، کراچی میں ہونے والا پریمیئر کامیاب۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسمارٹ اور فٹ اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملک کے بدنام زمانہ سزا یافتہ مجرم ‘جاوید اقبال’ پر بننے والی فلم کے پریمیئر کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ گزشتہ رات ‘جاوید اقبال’ فلم کا کراچی میں پریمیئر کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ عائشہ نے اپنے دوستوں، ساتھیوں، میڈیا، صحافیوں اور فیملی کا شکریہ ادا کیا جو کہ فلم دیکھنے آئے۔
یہ بھی پڑھیے
سیریل کلر جاوید اقبال پر مبنی فلم میں عائشہ عمر کے کردار کی دھوم
سنسنی خیز فلم جاوید اقبال کا ٹریلر جاری،فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی
انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے، میری والدہ میرے ساتھ بیٹھی تھیں جو کہ میرے لیے پوری کائنات کی حیثیت رکھتی ہیں۔
عائشہ کا کہنا تھا کہ مجھے انتظار رہے گا کہ پاکستان اور پوری دنیا کے شائقین اس فلم کو ضرور دیکھیں، وقت آگیا ہے کہ ہم ان نہایت اہم اور دردناک موضوعات پر روشنی ڈالنا شروع کریں۔
ہمیں اپنے نظام کی خرابیوں پر بھی نظر ڈالنا ہوگی اور ان طریقوں پر بھی جس سے ہم ان مسائل کو ختم کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ فلم جاوید اقبال سزا یافتہ مجرم پر بنائی گئی ہے جس نے 100 سے زائد بچوں کو تیزاب اور چونے سے بھرے ڈرم میں ڈال کر قتل کیا تھا۔
مجرم کو عدالت سے سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن اس نے دورانِ حراست خودکشی کرلی تھی۔