اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی نیٹ فلکس ویب سیریز کی ریلیز کا اعلان

مادھوری ڈکشٹ  نیٹ فلکس  کی ویب سیریز 'دی فیم گیم' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

تقریبادس سالوں تک بالی وڈ کی فلموں سے دور رہنے والی بھارتی فلم انڈسٹی کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے  نیٹ فلکس کی ویب سیریز میں  جلوہ گرہونے کا اعلان کردیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری پر تیس سالوں تک راج کرنے والی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ  دس سال کے تعطل کے ایک بارپھر  جلوہ گر ہونے کوتیار ہیں ،  مادھوری ڈکشٹ  نیٹ فلکس  کی ویب سیریز ‘دی فیم گیم’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی ، اداکارہ نے سماجی رابطوں کی  ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سےجاری ‘دی فیم گیم’ کا پوسٹر شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیے

مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ نے بالی ووڈ میں شادی کیوں نہیں کی؟

راجیو کپور کی موت ایک سال میں کپور خاندان کو دوسرا بڑا نقصان

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

پوسٹر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، "اجنبی سی ہے ان کی دنیا۔ ان کہی  سی ہے اس کی کہانی لیکن اب وہ دنیا کے سامنے اپنی کہانی کے ساتھ آ رہی ہیں۔ ‘دی فیم گیم’ سیریز کا پریمیئر نیٹ فلکس پر25 فروری کو ہوگا۔” کرشمہ کوہلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں مادھوری کے علاوہ سنجے کپور، مناو کول، لکشویر سرن ، سوہاسنی مولے، مسکان جعفری جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ  ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے  گذشتہ اکتوبر  کو اپنی شادی کی  22 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ مادھوری اور اُن کے شوہر کی مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔انھوں نے اپنی شادی کے بائیس سالوں کو  جادوئی  سال قرار دیتے ہوئے  اپنے شوہر کو لکھا کہ ’اس دُنیا کی سب سے خوبصورت شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘

متعلقہ تحاریر