عاطف اسلم تہذیب و شائستگی کا عملی نمونہ ہیں

پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب کے دوران گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے عاطف اسلم نے آئمہ کو تھاما نہیں، ہتھیلی کھلی چھوڑ دی۔

گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 7 کا پہلا میچ ملطان سلطانز نے جیت لیا، اس سے قبل ٹورنامنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب بھی ہوئی جس میں فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے سب کو مسحور کر دیا۔

عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پی ایس ایل کا نیا ترانہ گایا، آئمہ تو گلوکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی چیمپیئن نکلیں۔

بعد ازاں دونوں فنکاروں نے بیک اسٹیج پر تصویر کھنچوائی جو کہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ عاطف اسلم کے باکل ساتھ کھڑی ہیں، عاطف نے اپنا داہنا ہاتھ آئمہ کی کمر پر رکھنے کے بجائے صرف ایسے پوز دیا ہوا ہے جیسے وہ آئمہ کو تھامے ہوئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

”استاد! عاطف کا گانا اچھا ہے لیکن علی ظفر کی ٹکر کا نہیں “

صبر کرتا رہا لیکن جلد ناقابل تردید ثبوت سامنے لاؤں گا، علی ظفر

لیکن تصویر میں عاطف اسلم کی ہتھیلی واضح دیکھی جا سکتی ہے جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ وہ صرف پوز دیئے ہوئے ہیں انہوں نے آئمہ کو تھام نہیں رکھا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عاطف اسلم نے Gentleman ہونے کا ثبوت دیا ہو، اس سے پہلے ہی کئی مواقعوں پر خواتین نے ان کے قریب ہو کر تصاویر کھنچوائیں لیکن عاطف نے کبھی کسی کی کمر پر ہاتھ نہیں رکھا نا ہی بازو پکڑا۔

متعلقہ تحاریر