ثروت گیلانی نے باتھ روم کو ورک اسٹیشن بنا لیا
زیادہ تر اچھے آئیڈیاز باتھ روم میں آتے ہیں، ثروت گیلانی کی مزاحیہ انسٹاگرام پوسٹ، باتھ روم میں لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔
خوبرو اداکارہ اور ماڈل ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نہایت دلچسپ سطور لکھی ہیں، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اچھے خیالات باتھ روم میں بیٹھ کر آتے ہیں۔
View this post on Instagram
ثروت نے لکھا کہ مجھے زیادہ تر اچھے آئیڈیاز باتھ روم میں بیٹھ کر آتے ہیں تو اس لیے میں نے باتھ روم کو اپنا ورک اسٹیشن بنا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عروبہ طارق 10 لاکھ انسٹاگرام فالوورز والی پہلی پاکستانی اینکر
اداکارہ نادیہ حسین کا لائیو شو میں میزبان کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثروت لیپ ٹاپ کو واش بیسن پر رکھ کر کام میں مصروف ہیں اور آرام دہ اسٹول پر بیٹھی ہیں، واش بیسن پر ہی بڑی سے ڈرائنگز اور کچھ اسٹیشنری کا سامان موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خاوند اس بات پر بہت ہنسے، میں تین سال سے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی ہوں اور اب جا کر یہ اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوا ہے۔
ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھ سے بالکل انتظار نہیں ہو رہا کہ میں آپ سب سے اس پراجیکٹ کو شیئر کروں، آپ کو یہ بہت پسند آئے گا۔