ندا یاسر کی سالگرہ کی تقریب ، فلم ’چکر‘ کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر بھی جاری
یاسر نواز نے اس موقع پر اپنی ہدایتکاری میں بننےوالی فلم "چکر" کا ٹیزر بھی جاری کردیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی ہے، سالگرہ کے موقع پر یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی اور فرید نواز پروڈکشن کی پروڈیوس کردہ پر اسرار قتل پر مبنی فلم چکرکا ٹیزر بھی جاری کردیا۔
ندا یاسر نے اپنی سالگرہ کا کراچی میں اپنی ریسٹورانٹ دی فاریسٹ میں کاٹا جہاں ندایاسر کے قریبی عزیزواقارب اور کئی نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پروائرل ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سوشل میڈیا صارف نے ندا یاسر کے مارننگ شو پر سنجیدہ سوال اٹھادیئے
پاکستان کےمارننگ شو: مستنصر حسین تارڑ سے ندا یاسر تک کا سفر
View this post on Instagram
سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ندا یاسر اپنے اداکارو ہدایتکار شوہر یاسر نواز اور بیٹے کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں اور فلمی دنیا کے معروف ستارے موجود ہیں ، یاسر نواز نے اس موقع پر اپنی ہدایتکاری میں بننےوالی فلم "چکر” کا ٹیزر بھی جاری کردیا۔
View this post on Instagram
مرڈر مسٹری فلم ’چکر‘ یاسر نواز کے ساتھ جاوید شیخ ، دانش نواز احسن خان، نیلم منیر اور اہم کردار ادا کررہے ہیں ،ا س سے قبل فلم میں مرکزی کردار کےلئے ماورا حسین اور فیروز خان کو فائنل کیا گیا تھا تاہم اب فیروز خان کی جگہ عمران عباس نے لے لی ہے۔ فیروز خان کے شوبز کو خیرباد کہنے کی وجہ سے یہ تبدیلی عمل میں آئی تھی۔ اس فلم کے حوالے سے بتایا جارہاہے کہ اس فلم کو رواں سال مارچ میں عید الفطر کے موقع پرر ریلیز کیا جائے گا۔
View this post on Instagram