تکذیب نکاح کی اپیل مسترد، اداکارہ میرا پھر عتیق الرحمان کی بیوی قرار

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں فیصل آباد کے تاجر عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی۔ فیملی کورٹ نے بھی اداکارہ میرا کوعتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ زرنش خان بھی اداکارہ میرا کی انگریزی کی فین نکلیں
نئی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ میرا ماضی میں کھو گئیں
میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اور عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا۔
فیصل آباد کے تاجر عتیق الرحمان پہلی مرتبہ 2009 میں میڈیا کے سامنے آئے تھے اور انہوں نے 2007میں میرا سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا اورنکاح نامے سمیت شادی کی تصاویر بھی سامنے لے آئے تھے۔
میرا مسلسل اس شادی سے انکار کرتی رہی ہیں اس دوران 2014میں اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ فحش وڈیو سامنے آئی تھی جس پر لاہور کی عدالت نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے تاہم میرا نے اس وڈیو کو جعلی قرار دیا تھا۔بعدا زاں اسی سال یہ انکشاف ہوا کہ میرا نے کیپٹن نوید سے خفیہ شادی کررکھی ہے۔
میرا کی دوسری شادی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد ان کے پہلے شوہر نے لاہور کی فیملی کورٹ سے رجوع کیا اور 2018 میں لاہور کی فیملی کورٹ نے نکاح نامے اور ہنی مون کی تصاویر کو درست شواہد تسلیم کرتے ہوئے میرا کو عتیق الرحمان کی اہلیہ قرار دیدیا۔ میرانے فیملی کورٹ کے فیصلے کیخلاف لاہور کی سیشن عدالت میں تکذیب نکاح کی اپیل دائر کی تھی ۔