امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

امریکی گلوکارہ ریحانہ نےاپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد کی خوشخبری سنادی۔

گلوکارہ کوگزشتہ روز  نیویارک کی سڑکوں پر اپنے ریپر بوائے فرینڈ راکی کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے چہل قدمی کرتے دیکھا گیا تھا ،تصاویر میں ان کا بے بی بمپ بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا  ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ریحانہ کاسمیٹک کی فروخت سے امیر ترین گلوکارہ بن گئیں

مغربی میڈیا کے مطابق امریکی گلوکارہ ریحانہ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ  وہ جلد اپنے بچے کا خیرمقدم کرنے پر بہت پرجوش ہے اوراس ذمے داری کو اٹھانے کیلیے تیا رہیں ۔بچے کی پیدائش ایک ایسی چیز ہے جس پر ریحانہ  کبھی توجہ مرکوز نہیں کرتی تھی، لیکن راکی ​​کے ساتھ  نے  اس  کے خیال کو تبدیل کردیا۔

ایک اور قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ  ریحانہ اور راکی اب ایک ساتھ رہتے ہیں اور خوش نظر آتے ہیں اور ان کے دوست بھی اس حوالے خاصے پرجوش ہیں ۔

گلوکارہ ریحانہ  کی حاملہ ہونے کی خبریں سب سے پہلے گزشتہ برس نومبر میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب انہوں نے بارباڈوس کا دورہ کیا  تھا، جہاں انہوں نے 30 نومبر کو نارنجی رنگ کا لباس پہن کر تقریب میں شرکت کی تھی۔ گلوکارہ ریحانہ کو بارباڈوس کے نیشنل ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔ادر ہے  کہ گلوکارجوڑی نومبر 2020 میں پہلی مرتبہ ملی تھی۔

متعلقہ تحاریر