ہمایوں سعید کاشادی کے بعد گھر بیٹھ جانے والی ڈاکٹرز پر ڈرامہ بنانے کا اعلان
پاکستان میں چار میں سے ایک خاتون ڈاکٹر گریجویشن کے بعد میڈیکل سے منسلک رہتی ہے
ہمایوں سعید کا پاکستانی خواتین ڈاکٹرز کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کا عزم ، کہتے ہیں ’وہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئے پراجیکٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چار میں سے صرف ایک خاتون ڈاکٹر گریجویشن کے بعد میڈیکل کے شعبے سے منسلک رہتی ہے یہ مایوس کن ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ مہوش حیات کی ہمایوں سعید کو انوکھے انداز میں مبارکباد
ہمایوں سعید نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز ’دی کراؤن‘ میں کردار ادا کریں گے
برطانوی شاہی خاندان پر بنے ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی اینکر ہمایوں سعید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی خواتین ڈاکٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ جان کر مایوسی ہوئی کہ خاندانی دباؤ کی وجہ سے پاکستان میں چار میں سے صرف ایک خاتون ڈاکٹر گریجویشن کے بعد اس شعبے سے منسلک رہتی ہے‘۔
Disappointed to find out that only 1 out of 4 female doctors practice after graduation in Pakistan because of family pressure. Thinking of a new project, maybe to highlight this issue. Let’s encourage women to pursue their dreams. #DoctorBahu
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) January 31, 2022
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئے پراجیکٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں‘ ہمایوں سعید نے اس حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ آئیے، خواتین کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دیں‘۔