احد رضا میر ساتھ کیوں نہیں؟ سجل علی نے بتا دیا

شوبز تقریب میں سجل علی نے بتایا کہ احد رضا میر کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں اس لیے ساتھ نظر نہیں آرہے۔

احد رضا میر آج کل سجل علی کے ساتھ نظر نہیں آ رہے، نہ کسی فیشن شو میں نہ ہی کسی پریمیئر میں اور دیگر شوبز تقاریب میں بھی سجل اکیلی اکیلی رہتی ہیں، احد میر ان کے ساتھ نہیں ہوتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoom Tv Pakistan (@zoomtvpakistan)

یہی سوال کسی رپورٹر نے سجل علی سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ احد کام کے سلسلے میں پاکستان میں نہیں ہیں، اس لیے یہاں موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شمعون عباسی نے شوبز کے مشہور جوڑوں میں طلاق کی وجہ بتادی

ساؤتھ انڈیا کے دو فلمی جوڑوں میں طلاق ہوگئی

زوم ٹی وی نے یہ 10 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ اپ لوڈ کی ہے اور تمام قیاس آرائیوں اور فضول سوال کرنے والوں کو خاموش کر دیا ہے۔

اس سے قبل سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی میں بھی احد رضا میر موجود نہیں تھے اور دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں چل رہی تھیں۔

احد رضا میر اپنی فیملی کے ساتھ دبئی میں کسی اور شادی میں شریک تھے جب ان کی سالی صاحبہ کی شادی بھی دبئی میں ہی ہو رہی تھی اور ان کی اہلیہ وہاں موجود تھیں۔

احد رضا میر کافی عرصے سے سجل کی فلم پروموشنز میں بھی موجود نہیں ہوتے۔

احد رضا میر اور سجل علی کی شادی سال 2020 کے اوائل میں ہوئی تھی، اداکاروں کی یہ جوڑی مداحوں میں بےحد مقبول ہے۔

متعلقہ تحاریر