نواز شریف صرف وزیراعظم بننے کیلیے پاکستان آسکتے ہیں، نبیل قریشی
پروڈیوسر اور ہدایتکار نبیل قریشی اور اداکار ہارون شاہد نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹ کا مذاق بنایا۔

فلم پروڈیوسر اور ہدایتکار نبیل قریشی نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹ پر شدید تنقید کی ہے، ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے مطابق نواز شریف صرف وزیراعظم بننے کی صورت میں پاکستان آسکتے ہیں۔
Breaking news -UK se doctor ka kehna hai ke nawaz sharif ek hi soorat main pakistan aa saktey hain, ager unhe wazeer e azam banadiya jaye.
Otherwise toh wo bht hi beemar hain and stress main hai, wo heathrow airport tak bhi nahi jasaktey.Bullshit ! #Pakistan
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 1, 2022
نبیل نے لکھا کہ اس کے علاوہ تو نواز شریف اتنے بیمار اور ذہنی دباؤ میں ہیں کہ وہ ہیتھرو ایئرپورٹ تک بھی نہیں جاسکتے۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے لیے حکومتی کوششیں بےسود ہوسکتی ہیں، ڈان
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کیلیے بورڈ تشکیل
اداکار ہارون شاہد نے بھی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا مضحکہ اڑایا ہے، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کاش یہ ڈاکٹر مجھے اے لیول میں کیمسٹری کے امتحان سے پہلے مل جاتا۔
Kaash yeah doctor Meray A-Levels Chemistry exam say pehlay mujhay mil jata 😲 https://t.co/BiL7Nu9zFx
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) February 1, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی ہے جس کے مطابق وہ اپنی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے دل کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں صاحب شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور اگر انہوں نے پاکستان کا سفر کیا، اور وہاں گرفتار ہوگئے تو دوران حراست طبی بنیادوں پر ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔