زارا نور عباس نے ڈرامہ سیریل ‘بادشاہ بیگم’کا ٹیزر جاری کردیا

انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ "ہم عورتیں کسی کی جاگیر نہیں کہ ہم پر شرطیں اور بازیاں لگائی جائیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا نور عباس نے طویل عرصے سے تیاری کے مراحل  طے کرنے والے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ‘بادشاہ بیگم ‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

گذشتہ روز سماجی رابطوں کی فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر  اپنے ڈرامہ سیریل  ‘بادشاہ بیگم ‘  کے نئے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ "ہم عورتیں کسی کی جاگیر نہیں کہ ہم پر شرطیں اور بازیاں لگائی جائیں”۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کی شادی کی چوتھی سالگرہ

زارا نور عباس نے  پہلی شادی کی ناکامی کا سبب  بتادیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saji Gul (@saji.gul)

مومنہ درید پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے ڈرامہ سیریل ’بادشاہ بیگم ‘ بھائی بہنوں کے درمیان جھگڑے ، خاندانی سیاست، صنفی تفریق اور مردوں کی برتری کی کہانی ہے۔اس کا اسکرپٹ ’او رنگریزہ ‘ ڈرامے کے مصنف سجی گل نے تحریر کیا ہے  اور ڈرامے کی ہدایت کاری خضرادریس  نے دی ہے ۔

ڈرامہ میں پاکستان میں ڈراموں کی ’ویب سیریز‘ متعارف کرانے کے لئے معروف ، اداکار اور میزبان فیصل قریشی ڈرامے میں بطور ولن نظر آئیں گے ’جو بہت بے رحم اور سخت طبیعت کا مالک ہے  ان کے ساتھی اداکاروں میں ایمان علی ، گوہر رشید اور عمران اشرف، فرحان ، علی ، یاسر حسین، فرحان سعید، زارا نور عباس، علی رحمان، کومل میراور شہزاد نواز جیسے اداکارشامل ہیں ۔ یہ ڈرامہ ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا اور یہ کا پروجیکٹ ہے۔

متعلقہ تحاریر