بچہ روتا رہا عائزہ اور دانش مثالی جوڑے کی تصویر بنواتے رہے

پاکستانی ڈارمہ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کو رومانوی فوٹوشوٹ کے دوران  بیٹے کو رلانے کو تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں اپنی شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ رومانوی انداز میں فوٹوگرافی کراتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان نے لتا کے انتقال پر بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال قائم کردی

علی ظفر اور سجاد علی کا انجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

وڈیو میں ان کابیٹا ریان  شیشے کے پیچھے اپنی بہن حورین کے ساتھ کھڑا ہو رورہا ہے جبکہ عائزہ اور دانش مسکراتے ہوئے اسے دیکھ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ حقیقی مواد!2 بچوں کے  مثالی جوڑے کی تصویر بنانے  کے پیچھے کی اصل جدوجہد۔

ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ مداحوں کی بڑی تعداد نے وڈیو پر اظہار پسندیدگی کرتے ہوئے جوڑے کی جدوجہد کو سراہا ۔اداکارہ صنم جنگ، مایہ علی اور حال ہی میں ماں بننے والی سارہ خان نے وڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے قہقہے لگائے۔

اداکارہ اور 4بچوں کی ماں نادیہ حسین نے  تبصرہ کیا،کہ ہائے  اللہ کتنا پیارا ہے،تمام والدین کے ساتھ یہی مسئلہ ہے۔

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ  بی نے   نے ہنستے ہوئے لکھا کہ  کسی بھی خاندان کیلیے یہ حقیقی مواد ہے  ۔ تاہم کچھ صارفین نے بچےکو رلانے پر اداکار جوڑی کو  تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ایک خاتون مداح میگھا کپور نے لکھا کہ یہ کیا بکواس ہے ، تمہارا بچہ رورہا ہے اور تمہیں  پرفیکٹ کپل فوٹو کی فکر ہے۔کئی دوسرے صارفین بھی میگھا سے متفق نظر آئے جبکہ کئی صارفین نے ان کے خیال سے اتفاق نہیں کیا۔آمنہ عثمانی نامی مداح نے لکھا کہ  بچے توجہ حاصل کرنے کیلیے ہر وقت ایسا ہی کرتے رہتے ہیں ، کبھی کبھی انہیں نظراندا ز کرنا پڑتا ہے نہیں تو آپ پاگل ہوجائیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ بے اولاد افراد ہی اس قسم کے تبصرے کرسکتےہیں۔

متعلقہ تحاریر