ثنافخر بائیکنگ کے بعد ایروبکس کی بھی ماہر نکلیں

ویڈیو میں اداکارہ گرین کلر کی ٹی شرٹ اور بلیو کلر کا ٹراؤزر پہنے ایکسرسائز کررہی ہیں

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر اپنی فٹنس پر بے حددھیان دیتی ہیں ، سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وہ  اپنی جمنگ کرتی ہوئی مختصر ویڈیوز اور فوٹوز شیئرکرتی رہتی ہیں ۔

ادکارہ ثناء فخر نے گذشتہ روز  فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو پوسٹ تھی جس میں  ویڈیو میں اداکارہ کو ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، ویڈیو میں اداکارہ گرین کلر کی ٹی شرٹ اور بلیو کلر کا ٹراؤزر پہنے ایکسرسائز کررہی ہیں  اور ان کے بیک گراؤنڈ میں  موسیقی بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ثناء فخر کا بے باک فوٹو شوٹ: سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اداکارہ ثناء جاوید اور اداکارہ ثناء فخر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

اس سے قبل اداکارہ نےاپنے شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں فوٹوشوٹ پر خود پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو  کھری کھری سنائیں تھی ثنا ء فخر نے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں نفرت کرنے والے افراد کی کوئی جگہ نہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھ تھا کہ ’آپ سب کے کمنٹس کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔‘

واضح رہے کہ ثنا ء  نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلموں سے کیا تھا 2002 میں ان کو فلم یہ دل آپ کا ہوا میں بہترین اداکاری پر نگار  ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ، اداکارہ کی قابل ذکر فلموں میں پاکستانی فلم سنگم، بھارتی فلم قافلہ، پنجابی فلم دل پردیشی ہو گیا اور ٹی وی ڈراما جینا سکھا دو ہمیں شامل ہے۔

متعلقہ تحاریر