بے سُروں کےبادشاہ چاہت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر دھوم

لندن میں مقیم شخصیت کا دعویٰ ہے ’دی کنگ آف قوالی‘ نصرت فتح علی خان ان کے روحانی استاد ہیں۔

گلوکار طاہر شاہ کی میوزک ویڈیو ‘آئی ٹو آئی’ اور ‘مین کائنڈ اینجل’ کی انٹرنیٹ پر دھوم کے بعد لندن میں مقیم گلوکار چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا یوزر کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنی میوزک ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ چاہت فتح علی نے کلاسک موسیقی میں ماہر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نےخود کو ’دی کنگ آف قوالی‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے مرحوم نصرت فتح علی خان کے مداح ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لیجنڈ نصرت فتح  علی خان ان کے ’روحانی استاد‘ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ حسین کو بے باک لباس پر پھر تنقید کا سامنا

ڈائریکٹر ایکٹر فرحان اختر کا زبردست الفاظ میں لتا جی کو خراج تحسین

طاہر شاہ کے بعد، چاہت فتح علی خان نے اپنی غیر معمولی گلوکاری کی مہارت کی وجہ سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے ، انہوں نے عالمی طور پر کئی مقبول گانوں کو ریمیک کے طور پر گایا ہے۔

Chahat Fateh Ali Khan

‘آئی ٹو آئی’ اور ‘انسان کا فرشتہ’ گلوکار کو سامعین نے غیر روایتی گانوں اور میوزک ویڈیوز کو شروع کرنے طاہر شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، تنقید کاروں کا کہنا تھا کہ طاہر شاہ کے گانوں سے گائیکی کی دنیا میں سنسنی پھیل رہی ہے۔

Chahat Fateh Ali Khan

طاہر شاہ کے گانوں نے انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا کر دیا تھا جس کے بعد طاہر شاہ کو بہت زیادہ تنقید اور تمسخر کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعدازاں مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد وہ پاکستان چھوڑ گئے تھے۔

طاہر شاہ جیسے گلوکاروں کے اسی سلسلے کی تازہ ترین دریافت چاہت فتح علی خان ہیں۔ لندن میں مقیم چاہت فتح علی خان کے حوالے سے ان ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں، تاہم انہوں نے کلاسیکل گلوکار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ قوالی گانے میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔

ان کی دو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ، ایک میں چاہت علی خان گا رہے ہیں "مست نظروں سے اللہ بچائے”، جبکہ ویڈیو میں موجود شرکاء ان کے گانے کی تعریف بھی کررہے ہیں اور تالیاں بھی بجا رہے ہیں۔

انہوں نے ایک اور ویڈیو سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

حیرت انگیز طور پر گلوکار چاہت علی خان نے اپنے ‘انٹرویو’ کا ایک اخباری رپورٹ کا ایک سنیپ شاٹ شیئر کیا جس میں پڑھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے "نصرت فتح علی خان” سے براہ راست گانا نہیں سیکھا تھا لیکن وہ انہیں اپنا "روحانی استاد” مانتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ ”انہوں نے پاکستان اور دیگر ممالک میں موسیقی کے بہت سے پروگراموں میں پرفارم کیاہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "وہ موسیقی کے تمام فارمیٹس میں گانے کے ماہر ہیں لیکن انہیں قوالی گانا سب سے زیادہ پسند ہے۔”

’چاہت فتح علی خان لمیٹڈ چینل پروڈکشن‘ کے نام سے ایک یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں جہاں وہ مختلف اوقات میں اپنے گائے ہوئے گانے شیئر کرتے رہتے ہیں، ان کے سبسکرائبر کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ تحاریر