امریکی سیاہ فام گلوکار ہ ’’بیانسی‘‘ آسکرایوارڈ کیلئےنامزد

بیونسی نے موسیقی کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ گریمی کی تاریخ کے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کیئے ہیں

سیاہ فام امریکی گلوکارہ، اداکارہ اور ہدایت کارہ بیونسی نے موسیقی کے سب سے معتبر ایوارڈ گریمی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد اب ایک اور اعزاز کی جانب پیش قدمی کی ہے ، بیونسی کے گانے "بی الائیو” کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

چالیس سالہ سیاہ فام امریکی گلوکارہ  ‘بیونسی’ نے ٹینس کی دنیا کی معروف  جوڑی وینس اور سرینا ولیمز کے والد رچرڈ کی بائیو پک  "کنگ رچرڈ” کیلئے گائے جانے والے اپنے گانے "بی الائیو” کے لیے  آسکر ایوارڈ کی  نامزدگی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

امریکی گلوکارہ مائلی سائرس کو نک جونس کی یاد آگئی

آسکرکیلئے نامزد "بی الائیو”  بائیو پک کےاختتام پر پیش کیا گیا ہے جس کےمتاثر کن بول ولیمز خاندان کی حقیقی آرکائیو فوٹیج  پر مبنی ہے جو دونوں بہنوں کے ٹینس کی دنیا میں سرفہرست ہونے کے سفر کو بیان کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ بیونسی موسیقی  کی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ایوارڈ گریمی  کی تاریخ  کے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے  والی گلوکارہ ہیں  جنہوں نے  گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں گلوکارہ اور موسیقارہ ایلیسن کراس کو بھی مات دے دی ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

گلوکارہ کے گانے’بلیک پریڈ‘ کو 2021 کے گریمی  ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ  اس گانے کو آر اینڈ بی پرفارمنس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ایوارڈ وصول کرتے وقت اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے میرا یقین ہے کہ وقت کی عکاسی کرنا میرا کام ہے اور یہ اتنا مشکل وقت رہا ہے لہٰذا میں ان تمام خوبصورت سیاہ فام کوئنز اور کنگز کی ترقی اور حوصلہ افزائی کا جشن منانا چاہتی ہوں جو مجھے اور دنیا کو متاثر کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر