پیسے چاہئے تھے اس لئے منتہیٰ کا کردار قبول کیا، حرا مانی کا انکشاف
میرے پاس اس سوال کا کوئی خاص جواب نہیں میں نے اس کردار کو کیوں تسلیم کیا لیکن بس کرلیا

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مارننگ شو میں اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ ان کو پیسوں کی ضرورت تھی اس لئے منتہیٰ جیسا مشکل کردار کی آفر کو قبول کیا۔
اے آروائی کے مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر نے اداکارہ حرا مانی سے ڈرامہ سیریل "یہ نا تھی ہماری قسمت” کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے منتہیٰ جیسا مشکل کردار جس میں بہت رونا دھونا تھا اس مشکل کردار کو کیوں قبول کیا؟۔
یہ بھی پڑھیے
حرا مانی نے اپنی شادی کو ہمیشہ نیا رکھنے کا کریڈٹ مانی کو دے دیا
اداکار مانی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیلیے تیار، حرا مانی خوشی سے نہال
View this post on Instagram
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حرا مانی نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ یار "ندا بل بھرنے ہوتے ہیں ، بچوں کے اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں اس لئے پیسے چاہئے تھے تو اس کردار کی آفر آئی تو میں نے ہاں کردی "، پھر انھوں نے اس سوال کا سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اس سوال کا کوئی خاص جواب نہیں ہے کہ میں نے اس کردار کو کیوں تسلیم کیا لیکن بس کرلیا۔
واضح رہے کہ حرامانی اداکاری کے ساتھ ساتھ اب گلوکاری بھی کررہی ہیں ، انھوں نے رواں برس کے آغاز میں کشمیر بیٹس کے گانے ’سواری‘ سے گلوکاری کا آغاز کیا تھا جس کے بعد حال ہی میں ایک میوزک فیسٹیول میں بھارتی گانوں پر بھی انھوں نے پرفارمنس دی تھی ۔