جھانوی کپور، وانی کپور اور نیہا شرما نے سلیبرٹی ڈیٹنگ ایپ جوائن کرلی

بالی ووڈ اداکارؤں کی ایک سلیبرٹی  ڈیٹنگ ایپ میں دلچسپی بڑھنے لگی، جھانوی کپور،وانی کپور، نیہا شرما اور لیزا مشرا نے  ڈیٹنگ ایپ رایا کی ممبر بننے میں کامیاب ہوگئیں۔

عمومی ڈیٹنگ ایپس کے برعکس رایا  کا صارف بننے کیلیے درخواست دینا پڑتی ہے اور پھرامیدوار کی  جانچ پڑتال کے بعد یا تو درخواست کو قبول کیا جاتا ہے یا  پھر مسترد کر دیا جاتا ہے یا انہیں انتظار کی فہرست میں رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی سیاہ فام گلوکار ہ ’’بیانسی‘‘ آسکرایوارڈ کیلئےنامزد

بے سُروں کےبادشاہ چاہت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر دھوم

بھارتی میڈیا کے مطابق ایپ کا ممبر بننے کے خواہشمند ہزار وں افراد انتظار کی فہرست میں موجود ہیں ۔خیال رہے  کہ ادکارہ جھانوی کپور،وانی کپور، نیہا شرما اور لیزا مشرا کے علاوہ ہالی ووڈ کے اداکار بین افلیک بھی رایا کے ممبر ہے۔

رایا طبقہ اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے صارفین کو خصوصیت اور رازداری کی سہولت فراہم کرتی ہے اور تمام امیدواروں کو سخت ضابطہ اخلاق کی پیروی اور شرائط و ضوابط پر عمل کرنے کا پابند بناتی ہے ۔ ایپلی کیشن کی ویب سائٹ  کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین  کو ایپ سے  بے دخل کردیا جاتا ہے۔

ایپ کی خصوصیات میں ”ہائیڈ “(چھپنے) کی خصوصیت بھی شامل ہے ، اگر کوئی ممبر کسی وجہ سے بے سکون محسوس کرتے وہ کسی بھی اس سہولت کا استعمال کرسکتا ہے ۔ ایسا کرنے سے وہ بات چیت محفوظ رہے گی جو آپ نے دوسرے ممبرز کے ساتھ کی ہیں لیکن کسی بھی نئے ممبر کی آپ کی پروفائل تک رسائی رک جائے گی۔

ویب سائٹ کے مطابق صارفین کا سکون، حفاظت اور اعتماد ایپلی کیشن کوسب سے زیادہ عزیز ہے اور ہم اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نیویارک ٹائمز  کے مطابق  کسی دوسرے کی پروفائل پر جاکر اسکرین شاٹس لینے والے صارفین کو ایک سخت پاپ اپ میسج موصول ہوتا ہے  اور دوسرے صارف کے بارے میں معلومات افشا کرنے کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

متعلقہ تحاریر