حرا مانی اور انوشے عباسی کی ڈانس ویڈیو وائرل

اداکارہ نے انوشے عباسی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکاراؤں نے ایک ساتھ رقص کیا ہے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی  معروف اداکارہ حرا مانی اور انوشے عباسی  کی نئی ڈانس ویڈیو نےسوشل میڈیا پر صارفین   کو حیران کردیا ،دونوں اداکاراؤں نے گلو کارہ آئمہ بیگ کے دیئے گئے ڈانس چیلنج  کو قبول  کیا اور ایسا ڈانس کیا جس نے مداحوں کے دل جیت لئے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی  معروف اداکارہ حرامانی جو حالیہ ہی عالمی وبا ء کورونا وائرس سےمتاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوئی ہیں   نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے آفیشل  اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے اداکارہ انوشے عباسی کے ساتھ  مختصر دورانیے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکاراؤں نے ایک ساتھ رقص کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پیسے چاہئے تھے اس لئے منتہیٰ کا کردار قبول کیا، حرا مانی کا انکشاف

انوشے عباسی اور جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں حرا مانی نے اداکار منیب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ہم نے چیلنج کو تسلیم کیا ، انھوں نے پوسٹ میں انوشے عباسی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اداکارہ حرامانی اداکاری کے ساتھ گلوکاری کےمیدان میں بھی  قدم رکھ چکی ہیں ، انھوں نے رواں سال کے آغاز میں کشمیر بیٹس کے گانے ’سواری‘ سے گلوکاری کی دنیا میں  قدم رکھا تھا جس کے بعد انھوں نے ایک میوزک فیسٹیول میں بھارتی گانوں پر بھی پرفارمنس دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

واضح رہے کہ  حرامانی کا اصل نام حرا سلمان ہے  انہوں نے متعدد کامیاب سیریز میں مرکزی کردار ادا کیا ، جن میں جب وئی ویڈ  ، پریت نہ کریو کوئی  ، سن یارا  یقین کا سفر  ، ٹھیس  ، دوبول  اور ڈرامہ سیریل کشف  شامل ہیں۔دوسری جانب ادکارہ انوشے عباسی  بھی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے پی ٹی وی سے بطور چائلڈ  فنکار اپنے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا اور ایم ٹی وی پاکستان، آگ ٹی وی اور جیو ٹی وی میں وی جے کی حیثیت سے کام کیا۔ انوشے عباسی نے اپنے اداکاری کی زندگی میں بہت سارے ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں میرا سائیں ، میری سہیلی میری ہمجولی ،  ٹوٹے ہوئے پر ، ننھی ، پیارے افضل، ، ملکہ عالیہ ، بھنور  اور ملکہ عالیہ‎ سیزن,رقص بسمل  شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر