زیادہ کھانہ تو زیادہ ایکسرسائز: عائشہ عمر کی ورک آؤٹ کی وڈیو وائرل

مداحوں نے ان کی فٹنس  کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سپر فٹ قرار دیا ہے۔

فٹنس کے اعتبار سے قابل مثال پاکستان کی معروف اداکارہ اور سپر ماڈل عائشہ عمر اکثر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک نظر آتی ہیں ، گذشتہ روز اداکارہ نے  ورک آؤٹ کرتے ہوئے اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

چالیس سالہ  اداکارہ ، میزبان اور سپر ماڈل عائشہ عمر  نے گذشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ  کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شیئر کردہ ویڈیو پر ان کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، مداحوں نے ان کی فٹنس  کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سپر فٹ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عائشہ عمر کو  ڈرائیور کی جانب سے خوبصورت تحفہ

عائشہ عمر نے کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیدیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ عائشہ عمر خو د کو سلم اینڈ فٹ رکھنے پر بہت توجہ دیتی ہیں اور اکثر وہ اپنے ایکسرسائز کی ویڈیوز اور فوٹوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انھوں نے  ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں  وہ ایکسر سائز کرتے ہوئے دیکھی گئی تھیں ، ان کی ان تصاویر کو چند گھنٹوں کےد وران 50ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے لائک کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

متعلقہ تحاریر