حمائمہ ملک نے مسا کلی کا روپ دھار لیا

ر ابھیشک بچن اور سونم کپور کی فلم دہلی 6 کے مشہور گیت "مسک کلی " پر اداکاری کرتی دیکھی جارہی ہیں۔

نت نئےتنازعات کا شکار رہنے والی پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ حمائمہ ملک نے  بھارتی فلم دہلی 6 کے گانے مسک کلی پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس وہ بھارت کے دہی علاقوں میں رہنے والی ہندو خواتین کے روایتی لباس اور ہاتھی دانت سے بنی ہوئی چوڑیاں پہنے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

کسی صحرائی علاقے  میں بنائی جانے والی ویڈیو کو 34 سالہ حمائمہ ملک نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کیا جس میں وہ بھارتی اداکا ر ابھیشک بچن اور سونم کپور کی فلم دہلی 6 کے مشہور گیت "مسک کلی ” پر اداکاری کرتی دیکھی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حمائمہ ملک نے حجاب لینے کا فیصلہ کرلیا؟

شمعون عباسی نے شوبز کے مشہور جوڑوں میں طلاق کی وجہ بتادی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

حمائمہ ملک پاکستان کی ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے سرحد پار بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، انھوں  نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے شو ’جی سرکار‘ میں بھارت میں کام کرنے کے تجربہ  شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے پاکستانی فلموں کے بعد بھارت میں جاکر عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں ’بار ڈانسر‘ کا کردار ادا کیا تو لوگوں نے ان سے نفرت کرنا شروع کی اور انہیں غلط سمجھا جانے لگا تاہم وقت کے ساتھ لوگوں کو حقیقت کا علم ہوگیا ۔

واضح رہے کہ  حمائمہ ملک ایک پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہیں وہ کوئٹہ میں پیدا ہوئی تاہم ان کا تعلق ایک پنجابی گھرانے سے ہے ، انھوں نےاپنی تعلیم  کوئٹہ ہی سے حاصل کی اس کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئی کیرئیر کا آغاز وہیں سے شروع کیے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے۔

متعلقہ تحاریر