امرتا سنگھ کی 64 ویں سالگرہ، سارہ علی نے اپنی اور ماں تصاویر شیئر کردیں
سارہ خان نے تصاویر میں ویسے ہی انداز اپنایا ہے جیسا ان کی والدہ نے پرانی تصاویر میں اختیار کیا ہوا تھا

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سپر اسٹار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کی سالگرہ پر منفرد انداز میں مبارکباد پیش کرتےہوئے اپنی کامیابیوں کا سہرا ان کے نام کیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری26 سالہ معروف اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کی 64 ویں سالگرہ پر انھیں خوبصورت انداز میں مبارکباد پیش کی ہے، اداکارہ نے اپنی اور والدہ کی کچھ پرانی تصاویر شیئر کی ہیں اور ان تصاویر کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں انھوں نے بالکل ویسے ہی انداز اپنایا ہے جیسا ان کی والدہ نے ان پرانی تصاویر میں اختیار کیا ہوا ہے۔ان تصاویر میں سارہ علی خان ہو بہو امریتا سنگھ جیسی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
فیٹ ٹو سپر فٹ، سارہ علی خان کی 96 کلو سے61 کلو تک کا سفر
پراپرٹی ڈیل میں دھوکہ ہوا، 70 فیصد آمدنی کھو بیٹھا، سیف علی خان
سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سارہ خان نے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی کا میابیوں میں ان کی والدہ کا اہم ترین کردار ہے ۔ مجھے ہمیشہ سپورٹ کرنے کے لئے میں آپ کی بہت شکرگزار ہوں ۔
تصاویر کے ساتھ کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرونگی اور چاہوںگی کہ آپ مجھ پر فخر کریں۔
واضح رہے کہ فلموں میں آنے سے قبل سارہ علی خان ایک انتہائی فربہ لڑکی تھیں ان کو دیکھنے والے کبھی یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ وہ کبھی فلموں میں آسکیں گی لیکن پھر ان کی والدہ نے ان کی فٹنس کو اپنے ہاتھ میں لیا اور سارہ علی خان نے جب بالی ووڈ میں باقاعدہ قدم رکھا تو سب کے منہ پر بس ایک ہی بات تھی کہ وہ بالکل اپنی ماں امریتا سنگھ جیسی نظر آتی ہیں۔ ایسی کئی مثالیں ہیں جب اداکارہ نے اس بات کو اسکرین اور آف اسکرین دونوں پر سچ ثابت کیا ہے لیکن آج یہ تصاویر پوسٹ کر کے انہوں نے ثبوت بھی پیش کردیا ہے۔