فرحان سعید کی ‘کوک اسٹوڈیو سیزن 14’ کے گانے ’پسوڑی‘ کی تعریف

’پسوڑی‘ کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر علی سیٹھی اور شائے گِل ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’پسوڑی‘ نے مداحوں کے دل جیت لیے، ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے پانچویں گانے ’پسوڑی‘ کو 7 فروری کو رلیز کیا گیا اور اس کے سامنے آتے ہی لوگوں اس روایتی پاپ گانے نے سامعین کو دیوانہ کردیا۔

پاکستان کے معروف گلوکار فرحان سعید بھی علی سیٹھی اور شائے گِل کے گائے گئے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’پسوڑی‘ کے مداح نکلے ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں فرحان سعید کا کہنا ہے کہ ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘اب تک کا بہترین سیزن ہے   انھوں نے اس سیزن کے  ساتویں گانے ’پسوڑی‘ کے لئے اپنی پسندیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پوری ٹیم مبارکباد کے قابل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار علی کو نرملا مگھانی کا قانونی نوٹس موصول

کوک اسٹوڈیو اور نرملا مگھانی کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا

گانے ’پسوڑی‘ کی شاعری بھی علی سیٹھی نے فضل عباس کے ہمراہ لکھی ہے  گانے کو  موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی کے ہمراہ ترتیب دیا گیا ہے ۔اس گانے کی  منفرد بات یہ ہے کہ اس میں کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی کو بھی محو رقص دکھایا گیا ہے۔

’پسوڑی‘ کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر علی سیٹھی اور شائے گِل ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور مداحوں نے گانے کی شاعری کے علاوہ ویڈیو کی تعریفیں بھی کیں۔ ’پسوڑی‘ میں افریقی اور عرب ممالک کے طرز کے سیٹ کو دکھایا گیا ہے اور لوگوں نے گانے کے کلاسیکل انداز کو بھی پسند کیا۔

متعلقہ تحاریر