عامر لیاقت کو شب عروسی منانے کی فرصت نہ ملی

یوٹیوبر نادر علی کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ نکاح لودھراں میں جبکہ استقبالیہ کراچی میں ہوا، ولیمہ کرنے کی نوبت نہیں آئی۔

گزشتہ روز ایم این اے عامر لیاقت حسین نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی، پورا دن الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہیں۔

یوٹیوبر نادر علی نے عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ دانیا شاہ کا انٹرویو بھی لے لیا جس کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت تیسری شادی  کرکے سوشل میڈیا پر چھاگئے

ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویڈیو میں عامر لیاقت کہہ رہے ہیں کہ ہمارا نکاح لودھراں میں ہوا، شادی کا استقبالیہ یہاں کراچی میں دیا، ولیمہ کیا ہی نہیں ہے۔

نادر علی نے عامر لیاقت سے پوچھا کہ سہاگ رات لودھراں میں ہوئی ہے؟ عامر بھائی نے بڑی اداسی اور مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ ابھی تک ہوئی نہیں ہے۔

جب عامر بھائی نادر علی کے اس سوال کا نفی میں جواب دے رہے تھے تو اسی وقت ان کی نوخیز دلہن مسکراہٹ کے ساتھ نفی میں سر ہلا رہی تھیں۔

نادر علی یہ جواب سن کر حیران رہ گئے اور کہا کہ ایسا نہ کریں، پی سی میں بھی آگئے، لودھراں میں بھی تھے ۔ ۔ ۔

اس کے بعد یوٹیوبر نے دانیا شاہ سے پوچھا کہ منہ دکھائی میں عامر بھائی نے آپ کو کیا تحفہ دیا تو خاتون نے بتایا کہ گاڑی گفٹ کی ہے۔

متعلقہ تحاریر