سکینہ سموں نے پی ٹی وی کے سنہری دور کی یاد تازہ کردی

سینئر اداکارہ سکینہ سموں نے پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کی یاد تازہ کردی۔
اداکارہ نے پاکستان ٹیلی وژن کراچی مرکز سے 90کی دہائی میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل چھوٹی سی دنیا کا ایک منظر شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت12جنوری سے دانیا کی سافٹ لانچنگ کرتے رہے ،میڈیا بےخبررہا

عامر لیاقت کو شب عروسی منانے کی فرصت نہ ملی

اداکارہ نے ڈرامے کے منظر کی وڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ بہت پرانی دنیا سے ایک یادداشت ۔ ایک خوش گوار دنیا۔

سکینہ سموں کی پوسٹ  پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔دانش انور نامی صارف نے لکھا کہ یہ بہت اچھا ڈرامہ تھا، مجھے وہ شاندار دور یاد آتا ہے، ہمارے ملک کے سنہری لوگ اور عظیم فنکارتھے ۔

سکینہ سموں نے لکھا کہ  ہم سب کو صرف فن  میں دلچسپی تھی – ہم نے کبھی کسی اور چیز کے بارے میں بات نہیں کی… مجھے خوشی ہے کہ میں  پی ٹی وی نامی فنی ادارے میں پلی بڑھی ہوں ۔

متعلقہ تحاریر