ارسلان نصیر نے عامر لیاقت کی اہلیہ دانیا شاہ کی بات پر لطیفہ بنادیا

حال ہی میں تیسری شادی کرنے والے معروف  ٹی وی میزبان اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ دانیا شاہ کی باتوں پر میمز  بنانے کاسلسلہ جاری ہے۔ اداکار اور وی لاگر ارسلان نصیر نے بھی عامر لیاقت کی اہلیہ دانیا شاہ کی  بات پرلطیفہ بنادیا۔

عامرلیاقت حسین  تیسری شادی کے بعد تاحال خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اوراپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ  روز کسی نہ کسی چینل  پر انٹرویو دیتے پائے جاتے ہیں۔عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ نے سب سے پہلا انٹرویو سوشل میڈیا اسٹار نادر علی کو دیا۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کو شب عروسی منانے کی فرصت نہ ملی

عامر لیاقت تیسری شادی  کرکے سوشل میڈیا پر چھاگئے

میزبان نادر علی نے دانیا شاہ سے سوال کیا کہ وہ عامر لیاقت سے  کب سے محبت کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ بچپن سے،بچپن میں جب وہ روتی تھیں تو ان کے والدین ٹی وی پر عامر لیاقت کا پروگرام لگادیتے تھے تو وہ چپ ہوجاتی تھیں۔

ارسلان نصیر نے عامر لیاقت اور دانیا شاہ کے انٹرویو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ آج کے بعد مجھے جب بھی رونا آیا، میں نے ٹی وی پر کیلی جینر لگادینی ہے۔

واضح رہے کہ کیلی جینر  معروف امریکی ماڈل ہیں  جبکہ ارسلان نصیر اداکار ی کے ساتھ ساتھ کامک بائے ارسلان(سی بی اے ) کے نام سے اپنا وی لاگ بھی بناتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر