اداکارہ ریما خان اداکار احسن خان کی صلاحیتوں کی معترف

سینئر اداکارہ ریما خان اداکار احسن خان  کے ساتھ کام کرنے کے بعد ان کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں۔ اداکارہ ریما نے احسن خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

اداکارہ ریما نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکار احسن خان کے ساتھ فیشن برانڈ کے ایک فوٹو شوٹ کی وڈیو شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیے

برفباری اندر کے بچے کو جگا دیتی ہے ،ریما 

خلیل الرحمان قمر کے بیٹے کی شادی، ریما خان نے بھی تصاویر شیئر کردی

وڈیو میں جس میں دونوں اداکاروں کو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے دائرے میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

ریما نے وڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ پیارے احسن خان ! آپ کی صلاحیتیں ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کیا  کچھ کر سکتے ہیں۔آپ کاتحرک  اس بات کا عکاس ہے کہ آپ کتنا کام کرنے کو تیار ہیں اورآپ کا رویہ اس بات  کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ اسے کتنی اچھی طرح سے کرتے ہیں۔آپ کے ساتھ کام کرنے کا ایک زبردست اور یادگار تجربہ رہا۔

متعلقہ تحاریر