اداکارہ مہوش حیات امریکی مصورہ این میری مینکر کی پرستار بن گئیں

اداکارہ مہوش حیات امریکی مصورہ این میری مینکر کی پرستار بن گئیں۔ادکارہ نے امریکی مصورہ کی پینٹ کردہ رنگین دیواروں کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

اداکارہ نے لکھاکہ اپنی ٹائم لائنز کو اسٹریٹ آرٹ کے ان خوبصورت فن پاروں سے جلا بخشیں جو میں نے دیکھے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ریما خان اداکار احسن خان کی صلاحیتوں کی معترف

ارسلان نصیر نے عامر لیاقت کی اہلیہ دانیا شاہ کی بات پر لطیفہ بنادیا

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات ان دنوں امریکا میں  فراغت کے دن گزار رہی ہیں اور اکثر اوقات اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے بوریت کا اظہار کررہی ہوتی ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)


اداکارہ مہوش حیات کی پوسٹ پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تاہم کئی مداحوں نے انہیں اوٹ پٹانگ تبصروں سے بھی نوازا۔اداکارہ نے فارغ لمحات کے باعث مداحوں کو ان کے تبصروں پر جواب بھی دیا۔

ایک صارف نے مہوش حیات کو عامر لیاقت سے شادی کرنے کا مشورہ دے ڈالا جس پر مہوش حیات نے اسے جھاڑ پلادی۔

واضح رہے کہ این میری مینکر امریکی مصورہ ہیں جو اٹلانٹا میں رہتی اور وہیں کام کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر