جینیلیا ڈی سوزا کی ریتیش دیش مکھ کو سالگرہ کی مبارکباد

جینیلیا ڈیسوزا دیشمکھ نے اپنے شوہر کو ان کی 43 ویں سالگرہ کی پیار بھرے انداز میں مبارکباد دی۔

بالی وڈ کی اداکارہ جینیلیا ڈیسوزا نے اپنے شوہر اداکار رتیش دیش مکھ کو ان کی 43 ویں سالگرہ پر محبت بھرے پیغام کے ساتھ مبارکباد دی۔

بالی وڈ کاسب سے نٹ کھٹ جوڑی رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا ایک دوسرے کے حوالے سے بے پناہ محبت کے اظہار کی وجہ سے اکثر ہی خبروں میں رہتے ہیں، گذشتہ روز جینیلیا ڈیسوزا دیشمکھ نے اپنے شوہر کو ان کی 43 ویں سالگرہ کی پیار بھرے انداز میں مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فنکار پاوری سے بیزار لیکن بالی ووڈ کی پارٹی جاری

بالی وڈ میں ہیروئن کا کیریئر مردوں سے بہت کم ہے، ٹوئنکل کھنہ

سماجی رابطوں کی ویڈیوزاور فوٹوزشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پکچر شیئر کی جس میں جینیلیا  ڈی سوزا سیاہ رنگ کی ساڑھی اور بھاری زیورات پہنے نظر آرہی ہیں جبکہ رتیش دیشمکھ کالے رنگ کے سوٹ میں ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں  انھوں نے لکھا کہ ، "ہیپی برتھ ڈے میرا سب کچھ… تم ہمیشہ میرے ہی رہو گے۔

اس سے قبل  رتیش دیشمکھ نے اپنی اہلیہ  کو 34 ویں سالگرہ  کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک شاندار پارٹنر ہونے کے لیے شکریہ! آپ دن بہ دن جوان ہوتی جارہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ دن دور نہیں ہے جب لوگ مجھے آپ کے ساتھ دیکھ کر کہیں گے کہ  جینیلیا  کسی چچا کے ساتھ جارہی ہے ۔

متعلقہ تحاریر