عالیہ بھٹ بھی ساس کی طرح شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟

عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ آئندہ وہ بطور اداکارہ اپنے مداحوں کے سامنے نا آسکیں

بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے آئندہ  10 سالوں  کا منصوبہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ میں آئندہ اداکاری نہیں کروں، میں ایک پروڈکشن ہاؤس بنا رہی ہوں جس کے باعث نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا جاسکے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  اداکارہ عالیہ  بھٹ نے اپنے آئندہ دس سالوں کے منصوبے کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ آئندہ وہ بطور اداکارہ اپنے مداحوں کے سامنے نا آسکیں۔

یہ بھی پڑھیے

عالیہ بھٹ کے لہنگے کو لات مارنا رنبیر کو مہنگا پڑگیا

اداکارہ عالیہ بھٹ ہندو مذہبی رسم کے خلاف

انھوں نے کہا کہ میں بطور پروڈیوسراپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتی ہوں، ان دنوں اپنی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی تشہیر میں مصروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر میں پروڈیوسر ہوں، تو مجھے منافع کا ایک فیصد مل رہا ہے، یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ  منافع کا ایک فید ملنا صرف پیسوں کے حوالے سے نہیں ہے دراصل  اگر میں آئندہ دس سالوں میں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کسی خاص مقام پر پہنچ جاتی ہوں  تو مجھے لگتا ہے کہ میں نئے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہوں گی اور یہ بڑی بات ہے ۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کے حوالے سے حالیہ ایک خبر نے ان کےمداحوں کو حیران کردیا تھا  جب انھوں نے بتایاتھا کہ’میری شادی بہت پہلے رنبیر کپور سے ہو چکی ہے، دل ہی دل میں، میں بہت پہلے ہی رنبیر کی دلہن بن چکی ہوں۔‘ اس حوالے سے حال ہی میں فلم صحافی راجیو مساند کے ساتھ انٹرویو میں جب رنبیر سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہ شادی ملتوی نہیں کرنا چاہتے اور اس سال ضرور وہ اور عالیہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر