خواب پورا ہوا ، اداکارہ سونیا حسین اپنے گھر کی مالکن بن گئیں

سونیا حسین نے اس گھرکو اپنی والدہ کے نام پر’کاشانہ تسنیم ‘ کا نام سے منسوب کیا ہے

دنیا کا شائد ہر شخص اپنے والدین کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ شخص بہت ہی خوش نصیب ہوتا ہے   جو اپنے والدین کے خوابوں کو پورا کرسکے، ایسے ہی خوش نصیبوں میں  اداکارہ سونیا حسین کا شمار بھی ہوگیا ہے  جن کی تازہ  ویڈیونے ان کے مداحوں کو جذباتی کردیا۔

اداکارہ سونیا حسین نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر اپنی  ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں  وہ مٹھائی کا ڈبہ لے کر اپنے والدین کو اپنے نئے گھر کے خریدنے کی خبر سناتی ہیں ، خوشخبری شیئرکرنے والی سونیا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ‘ ہراولاد کا بچپن سے صرف ایک خواب ہوتا ہے کہ ماں باپ کے لیے کچھ کرے، اور نہ سہی مگرایک چھوٹا سا گھرضرور بنائے، وہ گھرجسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں’۔

یہ بھی پڑھیے

سونیا حسین اور زاہد حسین چھوٹی اسکرین پر پھر ایک ساتھ

گلوکار سجاد علی اداکارہ سونیا حسین جون ایلیا کے مداح

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ، ‘آج میری زندگی کا سب سے بڑا خواب بالآخرپورا ہوا، الحمداللہ میرے ابو امی کاگھر’۔ سونیا حسین نے اس گھرکو اپنی والدہ کے نام پر’کاشانہ تسنیم ‘ کا نام سے منسوب کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پُرانے گھرمیں یہ خوشخبری سننے کے بعد سونیا حسین اور ان کی فیملی کو نئے گھرمیں پہنچتے ہیں جہاں ان کے والدین نےنئے گھر آغاز  فیتہ کاٹ کر کیا ، اس موقع پر اداکارہ نے اپنے فیملی ممبرز کے ساتھ تصاویر بنائیں ۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹریز سے تعلق رکھنےوالی شخصیات  نے  بھی اداکارہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔  اداکارہ کی پوسٹ پر مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ نے سونیا کے انڈسٹری میں ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ، ‘مجھے یاد ہے جب پہلی مرتبہ  تم کو  کیڈبری چاکلیٹ کےاشتہارمیں دیکھاتھام، تب سے اب تک تم نے بہت محنت کی ہے سونیا’۔

متعلقہ تحاریر